menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

محمود شام

44 76
05.05.2024

بڑا بھائی چھوٹے بھائی کے پیچھے پڑا ہوا ہے۔

خاوند بیوی کیلئے مسائل پیدا کررہا ہے۔

باپ بیٹے کو کھلا نہیں چھوڑ رہا ہے۔

حکومت بنانے میں ساتھ ہیں۔ لیکن ایک دوسرے سے تعاون نہیں کررہے ہیں۔

ادارے ایک دوسرے کے خلاف الزامات عائد کررہے ہیں ۔ وضاحتی بیانات دے رہے ہیں۔

تنخواہیں دینے کیلئے قرض لیا جارہا ہے۔

شاہ،وزیر، مصاحبین، حکام، عمال، صوبیدار، کوتوال، دربان، کوئی بھی غیر ضروری اخراجات کم نہیں کررہا ہے۔

گندم اللّٰہ کے فضل سے بہت فراواں ہوئی ہے۔ لیکن کسان پریشان ہے کہ چند ماہ پہلے ہی غیروں سے دانۂ گندم درآمد کرلیا گیا ۔ گودام بھرے ہوئے ہیں۔ گندم کے تازہ خوشے حکومت خرید نہیں رہی ہے۔ نگراں دور کی طرف انگلیاں اٹھائی جارہی ہیں۔ نگراں تو اب بھی مرکزی عہدوں پر ہیں۔

آج اتوار ہے۔ اپنے بیٹوں بیٹیوں، پوتوں پوتیوں، نواسوں نواسیوں،بہوئوں دامادوں کے ساتھ دوپہر کے کھانے پر بیٹھنے اور خوب کھل کر باتیں کرنے کا دن۔ کچھ بھی معمول کے مطابق نہیں ہے۔ مشرقی پاکستان میں فوجی کارروائی کے دن یاد آرہے ہیں۔ بار بار کہا جاتا ہے۔ Normalcy کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ عنقریب حالات معمول پر آجائیں گے۔

کسی تقریب میں،کسی شادی میں جانا ہو تو آل اولاد والے ہم ’’اخباری بوڑھوں‘‘ کو سقراط، ارسطو سمجھتے ہوئے بہت خلوص سے دریافت کرتے ہیں حالات کب بہتر ہوں گے۔ ہم جھوٹی تسلی دیتے ہیں۔ غالب کے مصرع میں پورا منظر چھپا ہوا ہے۔ نے ہاتھ باگ پر ہے نہ پاہے رکاب میں۔ میں وزیرا عظم اندرا گاندھی سے انٹرویو کے لیے دہلی میں ہوں۔ پاکستان سے تمام رسل و رسائل منقطع ہیں۔ خبر آرہی ہے، بھٹو نے بلوچستان کی منتخب حکومت برطرف کردی ہے۔ سرحد کے وزیر اعلیٰ نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ہندوستان ٹائمز نے پہلے صفحے پر کارٹون شائع کیا ہے۔ بھٹو صاحب گھوڑے پر ہیں، لگام ان کے ہاتھ سے نکلی ہوئی ہے۔ ایک پائوں رکاب میں ہے۔ ایک باہر۔ کیپشن ہے۔ Firmly in the Saddle وہ تو مقبول، منتخب، صاحب مطالعہ، جہاندیدہ رہنما تھے۔ اب تو گھوڑا جن کو لے کر چل رہا ہے، ان میں ایسی کوئی خوبی بھی نہیں ہے۔

موسمیاتی تبدیلی کا بہت شور ہے۔ اربوں ڈالر خرچ کیے........

© Daily Jang


Get it on Google Play