menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

پاکستان 2025: عالمی طاقتوں ...

17 12
yesterday

جب 2025 کے عالمی حالات کو ایک وسیع تناظر میں دیکھا جائے تو یہ واضح ہوتا ہے کہ پاکستان کی ابھرتی ہوئی اسٹریٹجک حیثیت کسی خلا میں پیدا نہیں ہوئی بلکہ یہ ایک ایسی دنیا کی پیداوار ہے جو بیک وقت عدم استحکام، طاقت کی منتقلی اور نظریاتی تھکن کا شکار ہے۔ یورپ یوکرین جنگ کے طویل اثرات سے نکلنے کی جدوجہد میں مصروف ہے ، مشرق وسطیٰ غزہ اور ایران،اسرائیل کشیدگی کے باعث مسلسل دباؤ میں ہے، افریقہ میں ریاستی کمزوری اور فوجی بغاوتوں نے سلامتی کے نئے سوالات کھڑے کر دئیے ہیں، جبکہ ایشیا بحرالکاہل میں چین اور امریکہ کے درمیان اسٹریٹجک مقابلہ ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ ان تمام محاذوں پر ایک قدر مشترک ہے بڑی طاقتوں کی محدود ہوتی ہوئی صلاحیت اور بڑھتی ہوئی احتیاط۔
اسی پس منظر میں عالمی طاقتیں اب ایسے شراکت دار تلاش کر رہی ہیں جو نظریاتی نعروں کے بجائے عملی استحکام فراہم کر سکیں۔ یہی وہ نکتہ ہے جہاں پاکستان کی اہمیت عالمی سطح پر ہم آہنگ دکھائی دیتی ہے۔ پاکستان نہ تو ایک جارحانہ طاقت کے طور پر سامنے آیا ہے اور نہ ہی کسی عالمی بلاک کا غیر مشروط حصہ بننے کی کوشش کی ہے۔ اس کے برعکس، اس نے خود کو ایک ’’اسٹریٹجک بیلنسنگ........

© Nawa-i-Waqt