![](/img/icon/fonts.png)
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
جب سے بانی تحریک انصاف کے خلاف اڈیالہ جیل میں مختلف سنگین الزامات کے تحت بنائے مقدمات کی سماعتوں کا سلسلہ شروع ہوا ہے راولپنڈی اور اسلام آباد کے معدودے چند رپورٹروں کو ان تک رسائی کی اجازت نصیب ہوتی ہے۔ ان سماعتوں کا بلاناغہ مشاہدہ کرنے والے دو رپورٹروں سے مسلسل رابطے میں رہتا ہوں۔ ان کی زبانی یہ علم ہوتا رہا کہ کرکٹ کے اساطیری کھلاڑی ہونے کی وجہ سے ’’کپتان‘‘ جیل کی زندگی سے اداس وپریشان نہیں ہوئے۔ ورزش کی عادت برقرار رکھتے ہوئے اپنی عمر کے اعتبار سے بہت تندرست وتوانادِکھتے ہیں۔اہم ترین بات یہ بھی ہے کہ اڈیالہ جیل میں ہوئی پیشیوں کے دوران چہرے پر مسکراہٹ سجائے نمودار ہوتے ہیں اور حکمرانوں کے خلاف پھکڑپن والے رویے کے ساتھ تبرے بازی میں مصروف رہتے ہیں۔ 8فروری2024ء کے انتخاب کے بعد جیل تک محدود ہوئے عمران خان بے پناہ اعتماد کے ساتھ کامیابی وکامرانی سے ہم کنار ہوجانے کے اشارے بھی دینا شروع ہوگئے۔
دریں اثناء اسلام آباد کے سازشی ڈرائنگ روموں میں یہ سرگوشیاں گردش کرنے لگیں کہ تحریک انصاف کے قائد کے ساتھ ’’ان‘‘ کے روابط شروع ہوگئے ہیں۔مبینہ طورپر بانی تحریک انصاف کو یہ سمجھایا جارہا ہے کہ ان کی جماعت تمام تر رکاوٹوں کے باوجود 8فروری کے انتخابات کے دوران واحد اکثریتی جماعت کی صورت ابھری ہے۔
خیبرپختونخواہ میں اسے صوبائی حکومت بنا نے کا موقعہ بھی مل گیا ہے۔ 8فروری کے روز اپنی قوت ثابت کردینے کے بعد عمران خان کو اب تھوڑی لچک دکھانا ہوگی۔ انتخابات کے انعقاد کے عین قریب اڈیالہ جیل میں تیزی سے چلائے مقدمات کے نتیجے میں ان کے خلاف یکے بعد دیگرے جو سزائیں سنائی گئی تھیں انہیں عوام کی کماحقہ........
© Nawa-i-Waqt
![](/img/icon/go.png)
![](https://upload.wikimedia.org/wikipedia/commons/thumb/3/3c/Download_on_the_App_Store_Badge.svg/203px-Download_on_the_App_Store_Badge.svg.png)
![Get it on Google Play](/img/icon/google.play.220.png)