menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

خوف اور دہشت کے زور پر حکمرانی نہیں کی جاسکتی، افغان وزیرداخلہ اور طالبان آمنے سامنے

12 0
19.12.2025

افغان طالبان کے سربراہ اور رہبر اعلی ہبت اللہ اخوندزادہ نے طالبان قیادت کے اندر اختلافات سے متعلق تازہ قیاس آرائیوں کے پس منظر میں حکام کو غیر ضروری اور لاحاصل معاملات میں الجھنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ہبت اللہ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چند روز قبل طالبان کے وزیرِ داخلہ سراج الدین حقانی نے ایک خطاب میں ایسے جملے کہے تھے جنھیں مبصرین نے اخوندزادہ پر بالواسطہ تنقید قرار دیا تھا۔ افغانستان کے صوبہ خوست کی جامع مسجد میں خطاب کرتے ہوئے سراج الدین حقانی نے کہا تھا کہ جب کوئی حکومت، جو عوام کے اعتماد اور محبت کی بنیاد پر قائم ہوئی ہو، خوف اور دہشت پھیلانا شروع کر دے اور اپنے ہی لوگوں کو ڈرائے اور دھمکائے، تو وہ حکومت نہیں رہتی۔
افغانستان میں طالبان عبوری حکومت میں جہاں ایک جانب شدت پسند اور سخت گیر عناصر کا قبضہ ہے اور ان کی پالیسیوں کے باعث ا فغانستان دنیا کے ممالک میں ایک علیحدہ، تنہا اور سفارتی تعلقات سے محروم بے یار و مددگار ملک نظر آتا ہے، ایک ایسا........

© Mashriq