menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

الزامات کی تردید

14 1
27.12.2025

وزیر اعظم کے ترجمان مشرف زیدی نے بانی پی ٹی آئی کے صاحبزادوں کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرفتار اور سزا یافتہ بانی پی ٹی آئی کو کسی سیل میں نہیں رکھا گیا بلکہ وہ مخصوص رہائشی سہولیات کے حامل جیل کے ایسے کشادہ کمروں میں ہیں جہاں انھیں ورزش کی سہولت، کھلا لان، چہل قدمی کے لیے وسیع جگہ اور مطالعے کے لیے الگ کمرہ میسر ہے جب کہ کسی اور قیدی کو یہ سہولیات حاصل نہیں ہیں۔

سابق وزیر اعظم اپنے کم از کم 6 گھنٹے فراہم کی گئی جگہ سے باہر گزارتے ہیں۔ انھیں سونے کے لیے الگ کمرہ اور کھانے کے لیے باورچی میسر ہے اور جیل افسر ان کے لیے باہر سے آنے والے کھانے کی نگرانی کرتا ہے اور ان کی ضرورت پر طبی سہولیات بھی فوری طور پر فراہم کی جاتی ہیں۔

بانی کے صاحبزادوں کے دیگر الزامات کا جواب نہیں دیا گیا کہ عدالتی حکم کے باوجود ان کی اپنے اسیر والد سے فون پر بات نہیں کرائی جاتی اور ان کی جولائی کے آخر میں والد سے بات کرائی گئی تھی۔ حقائق سے لاعلم لندن میں موجود سابق وزیر اعظم کے بیٹوں کے بقول فراہم کردہ کھانا انتہائی ناقص ہے، ان کے 6 سے آٹھ فٹ کے چھوٹے سے سیل کے قریب حالات بہت خراب ہیں پانی گندا اور بھورا ہے۔ جیل کے اہلکاروں کو بھی بانی سے........

© Express News