menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

مایا اینجیلو، امریکی کوئل

14 0
02.10.2024

[email protected]

مایا اینجیلو 1928 میں ایسے حالات میں پیدا ہوئیں، جب دنیا میں سیاہ فا موں کے لیے نہ تو مساوی حقوق تھے اور نہ ہی آزادی کی ضمانت۔ مایا اینجیلو کی زندگی ایک ایسے دورکی عکاس ہے جب امریکا میں رنگ و نسل کی بنیاد پر انسانوں کے ساتھ جانوروں سے بدتر سلوک کیا جاتا تھا۔ اس دور میں سیاہ فام عورتوں کی زندگی جہنم سے بدتر تھی۔ نہ صرف ان کی جلد کا رنگ ان کے خلاف تھا بلکہ عورت ہونے کے ناتے انھیں دہری مشکلات کا سامنا تھا۔

ان کی زندگی کے ابتدائی سال بہت مشکل تھے، جب وہ محض آٹھ سال کی تھیں تو وہ جنسی زیادتی کا شکار ہوئیں۔ جس کے بعد انھوں نے پانچ سال تک بولنا ترک کردیا تھا۔ یہ خاموشی ان کے اندرکی چیخ تھی۔

وہ محض ایک سیاہ فام امریکی شاعرہ یا مصنفہ نہیں تھیں بلکہ ان کی زندگی نسلی تعصب، جنسی عدم مساوات اور انسانی حقوق کی جدوجہد کی زندہ مثال تھی۔ ان کے الفاظ محض الفاظ نہیں ہیں بلکہ ایک نسل کا دکھ درد اور نوحہ ہیں۔

مایا اینجیلوکی خود نوشت why I know the caged Bird Sings ان کے ادبی سفرکا پہلا سنگ میل تھا جو انھوں نے 1969 میں لکھا تھا۔ اس کتاب میں انھوں نے اپنے بچپن کی مشکلات، جنسی زیادتی، نسلی تعصب اور سماجی ناانصافیوں کو بیان کیا۔ انھوں نے اس کتاب میں اپنے اندرکے درد کو لفظوں میں ڈھالا ہے ان کا ہر لفظ درد میں........

© Express News


Get it on Google Play