والدین سب سے بڑی نعمت
[email protected]
’’ ابا آپ کو سالگرہ مبارک ہو، اللہ تعالی آپ کو سب کچھ بہترین عطا فرمائے۔‘‘ گزشتہ دنوں عالمی سطح پر منائے جانے والے فادرز ڈے کے موقع پر سوشل میڈیا پر میں نے پوسٹ دیکھ کر مارے حیرت کے پیغام ہی بھیج ڈالا کہ شاید اس عمر میں ان کی اماں نے… علم ہوا کہ ایسا کچھ نہیں ہے، اس نے اپنے مرحوم والد کو ہی سالگرہ کی مبارک باد دی تھی۔ جانے زندگی میں اس نے کبھی ایسا کہا ہو گا ان کو کہ نہیں کیونکہ اسے، اپنے ابا کے بارے میں شکایتیں کرتے تو میں نے ہمیشہ سنا اور دیکھا تھا۔
شکایت، قسمت اور حالات کا رونا ، انسانی فطرت کا خاصہ رہا ہے۔ بچوں کو والدین سے ، بہن بھائیوں سے، میاں بیوی کو آپس میں اور دیگر رشتہ داروں سے، ہمسایوں سے۔ جب تک انسان زندہ رہتا ہے اور حواس میں ہوتا ہے، تب تک شکایات کا یہ سلسلہ جاری رہتا ہے۔
بیویوں کو گلے ہوتے ہیں کہ خاوند ان کی کسی بات کی تعریف نہیں کرتے اور ایک جملہ تو شوہروں کا پسندیدہ ترین جملہ ہوتا ہے کہ میں سارا دن باہر خوار ہوتا ہوں، تم سارا دن گھر پر پڑی رہتی ہو، کرتی ہی کیا ہو آخر؟ اسے پکا ہوا گرم کھانا تیار ملتا ہے، دھلے ہوئے کپڑے ملتے ہیں، گھر لوٹتا ہے تواس کے بعد اسے آرام ملتا ہے مگر ان چیزوں کا اسے علم نہیں ہوتا جب تک کہ یہ سب کام ہونا........
© Express News
visit website