menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

پاکستان کی خارجہ پالیسی

22 0
19.04.2024

[email protected]

ملک خواہ کوئی بھی ہو اور کیسا بھی ہو خارجہ پالیسی اس کے لیے بہت اہمیت کی حامل ہے۔ بدلتے ہوئے حالات کے مطابق خارجہ پالیسی میں وقتاً فوقتاً مطلوبہ تبدیلیاں ناگزیر ہیں۔ دوسرے الفاظ میں یہ کہا جاسکتا ہے کہ کسی بھی ملک کی کامیابی کا انحصار اس کی خارجہ پالیسی پر ہوتا ہے۔

دور اندیشی، مصلحت کوشی اور لچک کسی بھی ملک کی بقا، سلامتی اور ترقی کے اجزاء ترکیبی ہیں۔ چناچہ وطن عزیز کی خارجہ پالیسی کا گردو پیش کے حالات کے تقاضوں کے مطابق ڈھالنا اشد ضروری ہے۔ہم جو بھی فیصلے کرتے ہیں خواہ وہ کثیر المقاصد ہوں یا مخصوص نوعیت کے ہوں ان میں یہ احتیاط لازم ہے کہ ان کا تعلق جس بھی ملک سے ہو اپنے قومی مفاد کو اولیت دی جائے اور اس بات کا بھی خیال رکھنا ضروری ہے کہ دوسرے ملک کا مفاد بھی پیش نظر رہے تاکہ ہم آہنگی کو بھی فروغ حاصل ہو۔اس نازک کام کو سرانجام دینے کے لیے جو عملہ درکار ہوتا ہے اس کا خصوصی تربیت یافتہ اور انتہائی دانشمند ہونا لازمی ہے۔

بس یوں سمجھ لیجئے جیسے کسی نازک سرجیکل آپریشن کے لیے انتہائی مہارت رکھنے والے اور تجربہ کار سرجن اور ٹیم کی ضرورت ہوتی ہے، اسی طرح سفارت کاری کے لیے منجھے ہوئے اسٹاف کی موجودگی انتہائی ضروری ہے۔ پاکستان کی بہت بڑی خوش قسمتی یہ ہے کہ اسے آغا شاہی، شہریار محمد خان، سلطان محمد خان، آغا ہلالی، عبدالستار، نجم الثاقب، عزیز احمد، صاحبزادہ یعقوب........

© Express News


Get it on Google Play