Nai Packing Mein Wade Nahi Amli Takmeel Chahiye
نئی پیکنگ میں وعدے نہیں عملی تکمیل چاہیے
نئی پیکنگ میں عوامی وعدے مگر اندر وہی پرانی کہانی یہ جملہ آج کی سیاسی حقیقت کا مختصر مگر کڑوا خلاصہ ہے انتخابی موسم میں مفت بجلی، مفت سولر، مفت تعلیم اور خوش حالی کے نئے خواب دکھائے جاتے ہیں مگر اقتدار میں آنے کے بعد وہی پرانی کہانی سامنے آتی ہے مجبوریاں، وضاحتیں اور عوام کے وہی مسائل مہنگائی، غربت، بے روزگاری، علاج اور تعلیم سوال وہیں کا وہیں کھڑا رہتا ہے۔
اصل مسئلہ یہ نہیں کہ ترقی کے دعوے کیے جاتے ہیں مسئلہ یہ ہے کہ ترقی کی تعریف ہی غلط کر دی گئی ہے بلند عمارتیں، چمکتی سڑکیں، مہنگی گاڑیاں شاہانہ دورے اور پروٹوکول کے قافلے ملنگے جہاز........
