menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

68000 Saal Qabl Biometric Tasdeeq

21 0
yesterday

68000 سال قبل بائیو میٹرک تصدیق

اندھیرا اس قدر گہرا تھا کہ سانس کی آواز بھی چٹانوں سے ٹکرا کر واپس لوٹتی تھی، مگر اچانک چونے کے پتھر کی دیوار پر ایک مدھم سی روشنی جاگی جیسے کوئی پراسرار دروازہ اندر سے روشن ہوگیا ہو۔ ذہن لمحے بھر کو ٹھہر گیا کہ شاید یہاں کوئی ایسا دروازہ تھا جو صرف کسی خاص ہتھیلی کے چھونے سے کھلتا تھا یا کسی قدیم شناخت کا دربان تھا۔ مگر یہ تو محض ایک تخیل اور مفروضہ ہے، کیونکہ جب ہم ماضی کی دھند میں اترتے ہیں تو ہمیں کوئی چمکتا دروازہ نہیں بلکہ ایک قدیم انسانی راز ملتا ہے جسے سائنس دانوں نے اپنے شواہد کے ذریعے سامنے لایا ہے۔

یہ کہانی انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی کے قریب مونا جزیرے میں واقع لیانگ میتاندونو نامی غار کی دیوار سے جڑی ہے، جہاں ایک ہتھیلی کا نقش ملا ہے۔ سائنسی تحقیق کے مطابق اس نقش کی کم از کم عمر 67,800 سال ہے، جو اسے اب تک معلوم دنیا کا سب سے پرانا غار فن (Cave Art، چٹانوں اور غاروں پر بنے قدیم نقوش) بناتی ہے۔ اس سے پہلے اسی خطے میں 51,200 سال پرانی ایک تصویر کو قدیم ترین سمجھا جاتا تھا، مگر اس نئی دریافت نے انسانی علامتی تاریخ کو پندرہ ہزار سال سے بھی زیادہ پیچھے دھکیل دیا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ جب........

© Daily Urdu