Mutwazan Shakhsiyat
آج کی تحریر کسی خاص شخصیت یا کسی خاص واقعے سے متاثر ہو کر نہیں لکھی گئی۔ یہ تحریر صرف ذاتی خیالات کا اظہار ہے۔ میرے ہر اس محبت کرنے والے قاری کے لیے جو اپنا قیمتی وقت میرے ان الفاظ کو پڑھنے پر شاید ضائع کرتا ہے۔ کسی بھی انسان کی شخصیت کے دو پہلو ہوتے ہیں۔ ایک ظاہر اور دوسرا باطن۔ ظاہری شخصیت میں لباس، جسمانی اعضاء کی خوبصورتی، صفائی پسندی، انداز گفتگو، اٹھنے بیٹھنے اور کھانے کے آداب، مسکرانا، ہنسنا سب نظر آتے ہیں۔ اس ظاہری شخصیت کے ہر پہلو کو کوئی بھی فرد محنت سے دوسروں کے لیے پر کشش بنا سکتا ہے اور مقابل پر اچھا یا برا اثر چھوڑ سکتا ہے۔
دوسرا پہلو باطن کی خوبصورتی ہے جو آپ کے کردار اور سوچ میں ہوتی ہے۔ اگر دل و دماغ کثافتوں سے پاک ہیں، تو یقین مانیئے کالے، موٹے، گنجے، چھوٹے قد کے لوگ اپنی مثبت شخصیت کے باعث مقناطیسں بن کر دوسرے فرد کو اپنی طرف کھینچ لیتے ہیں۔ ان کی شخصیت میں سے پھوٹتی مثبت شعاعیں ماحول........
