menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Solar Sarfeen Par Naya Sitam Kyun?

25 0
28.04.2026

سولر صارفین پر نیا ستم کیوں؟

28 فروری کو اسرائیل اور امریکہ کے ایران پر حملوں سے شروع ہونے والی جنگ نے عالمی معیشت کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے اور کوئی ملک بھی اس سے مستثنیٰ نہیں لیکن مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیاء کے ممالک میں ہا ہا کار مچی ہے، جو آگ پٹرول اور گیس نے لگائی ہے اس میں عام آدمی کی زندگی ہر آن انگاروں پر لوٹ رہی ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث ہر خطہ کی صورت حال تیزی سے تبدیل ہورہی ہے۔

اس سال بھی پاکستان میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ کی پیش گوئی کی جارہی ہے۔ ایسے میں وہ لوگ جن کے پاس تھوڑی بہت جمع پونجی تھی انہوں نے اس عذاب سے نجات حاصل کرنے کے لئے جیسے تیسے شمسی توانائی کے ذریعے اپنی زندگیوں کو اطمینان بخش بنانے کے لئے سولر انرجی کی طرف رجوع کرنا شروع کردیا۔ حکومت نے بھی اس رجحان کی حوصلہ افزائی کے لئے باقاعدہ مہم چلائی جس کی کامیابی کے لئے ذرائع ابلاغ پر اربوں روپے کے اشتہار چلائے گئے اور جب عوام کی اکثریت اس طرف مائل ہوگئی تو ان کے خلاف شکنجہ کسا جانے لگا۔

ملک میں مہنگی بجلی، بار بار لوڈشیڈنگ اور توانائی کے بحران کے باعث جب عوام نے اپنی جمع پونجی لگا کر سولر سسٹم نصب کیے تو اسے قومی مفاد کا قدم قرار دیا گیا۔ حکومت نے نہ صرف شمسی توانائی کی حوصلہ افزائی کی بلکہ نیٹ میٹرنگ کے ذریعے صارفین کو یہ سہولت بھی دی کہ وہ اضافی بجلی قومی گرڈ کو فراہم کرکے اپنی لاگت کم کرسکیں۔ مگر اب نیپرا کی جانب سے سولر صارفین خصوصاً آن گرڈ صارفین کے........

© Daily Urdu