Gaariyon Ki Fitness: Shehri He Kyun Katehare Mein
گاڑیوں کی فٹنس: شہری ہی کیوں کٹہرے میں؟
صاف ماحول، دھوئیں سے پاک فضا اور محفوظ سڑکیں کسی بھی مہذب معاشرے کی بنیادی ضرورت اور ریاست کی اولین ذمے داری ہوتی ہیں۔ گاڑیوں سے خارج ہونے والا زہریلا دھواں انسانی صحت بالخصوص سانس اور دل کی بیماریوں کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے، جبکہ ناقص بریکوں، خراب ٹائروں اور فنی نقائص کے ساتھ سڑکوں پر دوڑتی گاڑیاں روزانہ کی بنیاد پر جان لیوا حادثات کا سبب بنتی ہیں۔ اس تناظر میں، گاڑیوں کی فٹنس جانچنے اور ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے حکومتی اقدامات کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔
دنیا بھر میں ٹریفک کی حفاظت اور ماحولیاتی بہتری کے لیے ایسے قوانین نافذ کیے جاتے ہیں۔ تاہم، کسی بھی پالیسی کا مقصد کتنا ہی خوبصورت کیوں نہ ہو، اس کی کامیابی کا انحصار محض کاغذی قواعد بنانے پر نہیں بلکہ ان کے منصفانہ، شفاف اور قابلِ عمل نفاذ پر ہوتا ہے۔ کیا پنجاب حکومت نے شہریوں سے نئے تقاضے پورے کرنے کا مطالبہ کرنے سے پہلے اپنی آئینی و انتظامی ذمے داریاں پوری کرتے ہوئے ضروری سہولتیں فراہم کی ہیں؟
پنجاب حکومت کی گاڑیوں کی فٹنس کے حوالے سے نئی پالیسی کا سب سے پہلا اور گہرا اثر اس کے مالی مضمرات کی صورت میں سامنے آتا ہے۔ گاڑی کی فٹنس جانچ کے لیے مقررہ فیس بظاہر........
