menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Jalta Khyber Pakhtunkhwa Aur Hukumrano Ki Shobda Baziyan

19 1
14.01.2026

ایک طرف صوبہ خیبر پختونخوا جل رہا ہے، قتل و غارت، ڈکیتی، اغوا برائے تاوان، خودکش حملے یہ روز کے معمول بن گئے ہیں، کبھی کسی ضلع میں خودکش حملے ہوتے ہیں کبھی کسی ضلع میں سیاست دانوں عام عوام اورسیکورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنایا جاتا ہے، ہر طرف قتل و غارت کا بازار گرم ہے۔

دو ہزار پچیس میں رپورٹس کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا میں مجموعی طور پر ایک ہزار سے زائد حملے ہوئے جس میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت عام شہری بھی بڑی تعداد میں جاں بحق ہوئے ہیں۔ فروری میں صوبے کے سب سے بڑے جامعہ دارالعلوم حقانیہ میں خودکش حملے میں آٹھ افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے، جون دو ہزار پچیس میں میر علی میں خودکش کار بم دھماکے میں سولہ فوجی جوان شہید ہوئے، جولائی میں باجوڑ میں سرکاری گاڑی پر حملے میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔

دو ہزار پچیس میں ملک بھر میں 71 فیصد دہشتگردی کے واقعات خیبر پختونخوا میں رپورٹ ہوئے اور یہ صوبہ دہشتگردی کا سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے جس کی حالت بدستور یہی ہے۔ حال ہی میں جنوری دو ہزار چھبیس میں باجوڑ میں جمعیت علماء اسلام کے سرکردہ رہنما........

© Daily Urdu