Murree Ke Junglaat Pe Aik Khamosh Wardat
مری کے جنگلات پہ ایک خاموش واردات
پنجاب اسمبلی سے منظور ہونے والا فارسٹ (ترمیمی) ایکٹ 2026 محض چند قانونی الفاظ کا اضافہ نہیں بلکہ ایک ایسی ترمیم ہے جس کے دور رس اثرات پورے پوٹھوہار پر مرتب ہو سکتے ہیں۔ اس ترمیم کے ذریعے حکومت کو یہ اختیار مل گیا ہے کہ "قومی اہمیت کے منصوبے" کے نام پر محفوظ (Reserved Forest) اور نیم محفوظ (Protected Forest) جنگلات کی قانونی حیثیت تبدیل کی جا سکے۔ سوال یہ نہیں کہ آج اس اختیار کو کس نیت سے استعمال کیا جائے گا، بلکہ یہ ہے کہ بیوروکریسی کو کل اس اختیار کو غلط استعمال کرنے سے کون روکے گا؟
مری صرف ایک خوبصورت سیاحتی مقام نہیں بلکہ راولپنڈی اور اسلام آباد کا سب سے اہم واٹر شیڈ ہے۔ انہی جنگلات کی بدولت بارش کا پانی محفوظ ہوتا، زیرِ زمین آبی ذخائر ری چارج ہوتے اور کروڑوں لوگوں کو پانی میسر آتا ہے۔ اگر انہی جنگلات میں........
