Har Ilzam Ka Jawab Zaroori Nahi
ہر الزام کا جواب ضروری نہیں
انسان کی سب سے بڑی مخالفت اس وقت شروع ہوتی ہے جب وہ کسی کے قابو میں رہنے سے انکار کر دیتا ہے۔ عجیب بات ہے کہ معاشرہ ایک آزاد مزاج انسان کو ہمیشہ آزاد دیکھنا پسند نہیں کرتا۔ جو شخص اپنی رائے رکھتا ہو، اپنے فیصلے خود کرتا ہو اور کسی کی خوشنودی کا محتاج نہ ہو، وہ بعض لوگوں کے لیے محض ایک فرد نہیں رہتا بلکہ ان کی انا کے لیے ایک سوال بن جاتا ہے۔ پھر اس سوال کا جواب دلیل سے نہیں بلکہ الزام، افواہ، کردار کشی اور پیٹھ پیچھے ہونے والی گفتگو سے تلاش کیا جاتا ہے۔ انسانی تعلقات کی دنیا میں مخالفت ہمیشہ اختلافِ رائے کی وجہ سے نہیں ہوتی۔ کئی مرتبہ اس کے پیچھے اختیار کھونے کا خوف ہوتا ہے۔
کچھ لوگ دوسروں کو اپنی مرضی کے مطابق دیکھنے کے عادی ہوتے ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ سامنے والا ان کی ہاں میں ہاں ملائے، ان کے فیصلوں کو درست مانے اور ان کے بنائے ہوئے دائرے سے باہر قدم نہ رکھے۔ جب کوئی شخص اس غیر محسوس گرفت سے نکل جاتا ہے تو مخالفت جنم لیتی ہے۔ ایسے لوگ شاید یہ تسلیم نہیں کر پاتے کہ ہر انسان کو اپنی زندگی اپنے شعور اور اپنی ترجیحات کے مطابق گزارنے کا حق حاصل ہے۔ چنانچہ وہ دلیل کے بجائے شخصیت کو نشانہ بناتے ہیں، کیونکہ شخصیت پر حملہ کرنا کسی موقف کا جواب دینے سے کہیں آسان ہوتا ہے۔
مخالفت کی دوسری صورت اس وقت سامنے آتی ہے جب کسی کی کامیابی، عزت یا سماجی قبولیت دوسرے کے اندر........
