menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Qaumon Ki Pehchan Mehnat Aur Imandari

17 4
27.01.2026

وہی قومیں زندہ رہتی ہیں جو محنت کو اپنا شعار اور ایمانداری کو اپنا نصب العین بنا لیں۔ تاریخ اس حقیقت پر متفق ہے کہ قوموں کی زندگی محض نعروں، جذباتی خطبات یا ماضی کی عظمت کے تذکروں سے برقرار نہیں رہتی بلکہ مسلسل محنت دیانت داری اور اجتماعی ذمہ داری کے شعور سے پنپتی ہے۔

اگر محنت کی کوئی زندہ مثال تلاش کی جائے تو دنیا میں کئی قومیں ملیں گی مگر جاپانی قوم اس صف میں سب سے آگے دکھائی دیتی ہے۔ دوسری جنگِ عظیم کے بعد جاپان مکمل طور پر تباہ ہو چکا تھا شہر کھنڈر، معیشت مفلوج اور قوم نفسیاتی شکست کا شکار مگر انہوں نے اپنے زخموں پر ماتم نہیں کیا نہ ہی دوسروں کو الزام دیا انہوں نے خود کو بدلا نظام کو درست کیا اور محنت کو عبادت کا درجہ دے دیا۔

جاپانی معاشرے میں وقت کی پابندی محض ایک عادت نہیں بلکہ اخلاقی فریضہ ہے۔ دیانت داری کوئی نعرہ نہیں بلکہ روزمرہ زندگی کا اصول ہے۔ وہاں ذمہ داری کو اختیار سمجھا جاتا ہے اور کام کو بوجھ نہیں بلکہ قومی خدمت مانا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ بغیر شور شرابے بغیر مذہبی خطبات اور بغیر اخلاقی دعوؤں کے وہ قوم آج دنیا کی باوقار اور قابلِ اعتماد اقوام میں شمار ہوتی........

© Daily Urdu (Blogs)