Shadi Ki Char Illatein
اختیاری فیصلوں میں اہم ترین فیصلہ آپ کے عروسی رشتے کا ہے اور اس سے پہلے میں اس پر بات کروں، آپ ایک بات جان لیجئیے کہ مغربی معاشرے میں شادیوں کی ناکامی کی وہ وجہ ہر گز نہیں ہے جو آپ سمجھتے ہیں۔
وہاں شادی ایک مکمل پیکج ہے۔ شوہر اور اہلیہ اور بس۔ یہ بھی بالکل درست ہے کہ وہاں والدین اور اولاد میں بھی رشتہ مضبوط ہے لیکن بہن بھائیوں میں وقت کے ساتھ رشتہ رہتا تو ہے لیکن کمزور ہوتا جاتا ہے۔ زیادہ تر رشتے مختصر خاندان کی بنیادوں پر رکھے جاتے ہیں۔ مغربی معاشرے میں اس کو نیوکلیئر فیملی (Nuclear Family) کو اردو میں "مختصر خاندان" یا "تنہا خاندان" کہتے ہیں، جس کا مطلب ہوتا ہے ایک ایسا خاندانی نظام جس میں صرف والدین (ماں باپ) اور ان کے زیرِ کفالت بچے شامل ہوں، جو ایک ساتھ ایک ہی گھر میں رہتے ہیں، جبکہ دیگر رشتے دار اس میں شامل نہیں ہوتے۔
پاکستان میں آپ یہ بات خوب سمجھ لیجئیے کہ جن خواہشوں کے ساتھ آپ ازدواجی رشتے میں داخل ہوں گے وہ رشتہ کم از کم ویسا نہیں ہوگا جو آپ نے اپنے خیالوں یا فلموں میں دیکھا ہوتا ہے۔ ہیرو اور ہیروئن کا رول بھلے آپ دونوں لے لیجئیے لیکن باقی لوگوں میں ولنوں کی تعداد زیادہ ہوگی۔
امریکہ کے شدید ترین موسموں میں سے ایک منجمد بارش ہے۔ بارش کے چھوٹے چھوٹے جمے ہوئے قطرے زمین پر گرتے ہی جم جاتے ہیں۔ زمین پر شفاف برفیلے کانچ کی ایک تہہ بچھ جاتی ہے اور چلنا دوبھر اور ڈرائیو کرنا ناممکن ہو جاتا ہے۔ ایک رات کو منجمد بارش کے بعد مجھے عشاء کیلئے مسجد جانا تھا۔ سڑک پر تو عموماََ........
