Deen e Islam Ki Ahmiyat (1)
دین اسلام کی اہمیت (1)
اسلام کا بنیادی اصول: اسلام کے لغوی معنی فرمابرداری اور اطاعت کے ہیں لیکن گفتگو جب دین کے متعلق ہو رہی ہو تو اس لفظ کے معنی صرف فرمابرداری کے ہوتے ہیں جو اللہ تعالیٰ کے لئے ہو۔ مسلم وہ ہوتا ہے جو احکام الٰہی کے مطابق چلے اور ان سے سرتابی نہ کرے۔ احکام الٰہی دو طرح کے ہوتے ہیں۔ تکوینی اسلام اور تشریعی اسلام تکوینی اسلام میں وہ احکام آتے ہیں جن پر چار و ناچار عمل کرنا پڑتا ہے اور جن کی خلاف ورزی ناممکن ہوتی ہے۔ انہیں قوانین طبعی اور قوانین قدرت کہتے ہیں۔
کائنات کی تمان چیزیں مثلاً سورج، چاند، ستارے، انسان، چرند، پرندپہاڑ، درخت، پانی، ہواغرض سب خدا کے بنائے ہوئے قانون کے تابع اور مطیع ہیں۔ سورج کو لیجیے اسے حکم ہے کہ وہ ایک مقررہ وقت پر نکلے اور پھر مقررہ وقت پر غروب ہو جائے۔ زمین سے ایک مقررہ فاصلے پر رہے اور گرمی اور روشنی پہنچائے۔ سورج ان احکام پر عمل کرنے کے لئے مجبور ہے۔ اب انسان ہی کو لیجیے اس کے لئے ضروری ہے........
