menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Critical Thinking

22 0
30.10.2026

انسانی تاریخ اس بات کی شاہد ہے کہ جب بھی کوئی قوم ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوئی، تو اس کے عروج کا تعین کرنے والا سب سے بڑا عامل ان کا فکری رویہ رہا ہے۔ زندگی صرف سانس لینے کا نام نہیں، بلکہ یہ لمحہ بہ لمحہ اپنے افکار، اعمال اور اردگرد کے حالات کا گہرائی سے جائزہ لینے کا نام ہے۔ اسی فکری عمل کا سب سے اہم ستون تنقیدی جائزہ یا کریٹیکل تھنکنگ ہے۔ یہ محض کسی میں غلطیاں تلاش کرنے کا عمل نہیں، بلکہ یہ کسی بھی معاملے کی تہہ تک پہنچنے، اچھے اور برے پہلوؤں کو الگ کرنے اور حقائق کو پرکھنے کی ایک نابغہ روزگار بصیرت ہے۔ تنقیدی جائزہ دراصل اس رویے کا نام ہے جہاں انسان کسی بھی نظریے کو اندھا دھند تسلیم کرنے کے بجائے دلیل، منطق اور حقیقت پسندی کی کسوٹی پر تولتا ہے۔

ذاتی زندگی میں تنقیدی جائزے کی اہمیت اس لیے ناقابلِ تردید ہے کہ یہ انسان کو فکری غلامی اور ذہنی پستی کی زنجیروں سے آزاد کرتا ہے۔ جو شخص اپنے فیصلوں، عادتوں اور خیالات کا خود ایک سخت ناقدانہ جائزہ لیتا ہے، وہ اپنی کمزوریوں کو بر وقت سدھارنے کے قابل ہو جاتا ہے۔ ذاتی ترقی کا سفر یہیں سے شروع ہوتا ہے کہ انسان اپنی غلطیوں کا اعتراف کرے اور خود احتسابی کو اپنائے، بصورت دیگر وہ تعصبات کے ایک ایسے تاریک حصار میں قید ہو جاتا ہے جہاں سے باہر نکلنا ناممکن ہوتا ہے۔ معاشرتی سطح پر یہی وصف رواداری، برداشت اور مکالمے کی تہذیب کو زندہ رکھتا ہے۔ ایک صحت مند معاشرہ وہی ہے جہاں اختلافِ رائے کو دشمنی کے بجائے فکری سرمائے کے طور پر دیکھا جائے۔ جب افراد چیزوں کو اندھی تقلید کے بجائے عقل اور دلیل کی بنیاد پر پرکھتے ہیں، تو وہاں تعصب اور تنگ نظری خود بخود دم توڑنے لگتے ہیں۔

قومی زندگی میں تنقیدی جائزے کی اہمیت اور بھی بڑھ جاتی ہے کیونکہ قومیں اسی وقت ترقی کرتی ہیں جب ان کے دانشور اور عام شہری اپنی اجتماعی........

© Daily Urdu (Blogs)