menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

پولیس کی حکمت عملی، 27 ستمبر کا امتحان

16 0
21.09.2026

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 27 ستمبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال کے بعد ملک بھر میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہو رہی ہیں۔ ایسے حالات میں امن و امان برقرار رکھنا پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے، تاہم اس کے ساتھ عوام کو غیر ضروری پریشانی سے بچانا بھی ایک اہم تقاضا ہے۔ موجودہ صورت حال میں پنجاب پولیس، بالخصوص لاہور پولیس کی حکمت عملی پر نظر رکھنے والوں کے لیے یہ امر حوصلہ افزا ہے کہ سیاسی سرگرمیوں کے دوران شہریوں کی مشکلات کم رکھنے پر توجہ دی جا رہی ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی لاہور آمد کے موقع پر پولیس نے مجموعی طور پر ایسی حکمت عملی اختیار کی جس کے باعث شہریوں کو زیادہ پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ سڑکوں کو غیر ضروری طور پر بند کرنے سے گریز کیا گیا اور پی ٹی آئی کی سٹریٹ موومنٹ کو اپنا سیاسی پروگرام جاری رکھنے کا موقع ملا۔ اس دوران بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کے بجائے صورت حال کو نسبتاً متوازن انداز میں سنبھالنے کی کوشش نظر آئی۔ پولیس کی یہ حکمت عملی ادارے کے لیے ایک مثبت پیشرفت اور نیک شگون قرار دی جا سکتی ہے۔ لاہور جیسے بڑے شہر میں جہاں روزانہ لاکھوں شہری اپنے کاروبار، ملازمتوں، تعلیم اور دیگر........

© Daily Pakistan (Urdu)