menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

   ''بیٹا!آپ کی بات سچ ثابت ہوئی''

13 0
latest

اظہر مغل کے والد صاحب کے نورانی چہرے پر سچی اور سُچی مسکراہٹ تھی۔ وہ بڑے بیٹے پر فخر کرتے تھے اور بیٹے کے ہر دوست سے والہانہ محبت اور شفقت بھی۔ صوم و صلوٰۃ کے پابند،روحانیت کو حرز جاں بنائے بزرگ نے کالم نگار کو انتہائی شفقت سے کہا:-'' بیٹا! آپ نے ایک دفعہ کہا تھا کہ اس گھر میں گاڑیاں ہی گاڑیاں ہوں گی۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے،خالق کائنات نے آپ کی بات جلد ہی سچ ثابت کر دکھائی۔ اللہ تعالیٰ کو آپ کے الفاظ پسند آگئے۔ جب ایک مسلمان دوسرے مسلمان کیلئے دعا کرتا ہے, نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ دونوں پر مزید کرم کرتے ہیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ تمہیں بھی ہر خیر سے نوازے گا''۔ ایک انتہائی اعلی شہرت یافتہ ملٹی نیشنل کمپنی میں ہمارے دوست اظہر کو ملازمت کرتے ہوئے بیس سال سے زائد کا عرصہ ہو گیا ہے۔بیس سال مکمل ہونے پر کمپنی نے اپنے ملازمین کے لیے بہترین گاڑیاں خریدیں اور انہیں تحفتاً پیش کیں۔اظہر کے حصے میں وہ گاڑی آئی جس کی مالیت کروڑوں میں ہے۔ کسی کامیاب آدمی کے پیچھے ایک عورت کا ہاتھ ہوتا ہے یا نہیں،ہم اتنا ضرور جانتے ہیں کہ کسی بھی کامیاب آدمی کے کامیاب ہونے کی کئی وجوہات ہوتی ہیں۔سوال یہ ہے کہ کامیاب آدمی ہوتا کون ہے؟کیا کامیاب وہ آدمی ہوتا ہے جس کے پاس دنیا کی دولت ہوتی ہے لیکن دل کا سکون نہیں ہوتا؟ وہ دولت کے نشے میں اتنا مدہوش ہوتا ہے کہ اپنے عزیزو اقارب سے بے خبر ہوتا ہے۔........

© Daily Pakistan (Urdu)