menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

   ”بے زبان تنخواہ دار کی محنت کا صلہ اور ادھورے خواب“

13 0
24.11.2025

امجد اپنے دوست اکرم کے پاس آیا وہ معمول سے کچھ زیادہ ہی چپ تھا۔ اکرم نے پوچھا بھئی کیا بات ہے آج چہرے پر پہلے جیسی روانی نہیں ہے بلکہ پریشانی نمایاں ہے۔ اس پر امجد نے کہاکہ بھائی کیا بتاؤں میری عمر اب ریٹائرمنٹ کے قریب ہے، اس پر اکرم نے پوچھا تو پریشانی کیسی وہ ایک دن ہونا ہی تھا۔ اس پر امجد نے کہاکہ پریشانی ریٹائرمنٹ کی نہیں بلکہ یہ ہے کہ سرکار نے پنشن اور گریجویٹی کی رقم کم کر دی ہے۔ بھائی میں نے توسوچا تھا کہ بیٹی کی شادی کے لئے کچھ رقم خرچ کروں گا اور اس میں سے ہی بیٹے کی اعلی تعلیم کے لئے بھی کچھ کرنے کا ارادہ تھا، لیکن مجھ سمیت میری عمر کے ہر شخص کے لئے یہ بات پریشانی کا باعث بنی ہوئی ہے اور ہم لوگ تو آفس میں بھی اسی بات پر پریشان ہیں کہ اب کیا کریں؟اور بڑھاپے کا سہارا تو یہ رقم ہی تھی، ساری عمر تو ایمانداری سے محنت کرتے گزاری اور اب بھلا اخراجات کیسے پورے ہوں گے؟ سچ ہے دوستو نوکری ختم ہونے کے بعد پنشن اور گریجویٹی ہی کسی بھی انسان کے لئے واحد سہارا ہوتی ہے، لیکن غور طلب بات یہ ہے کہ وہ رقم مطلوبہ مقاصد نہ دے سکے تو پھر پشیمانی تو ہوتی ہے۔

زیارت میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا ,5 دہشتگرد گرفتار , کیا کچھ برآمد ہوا ؟جانیے

دوستو بات سرکاری ملازمین کی پنشن کے حوالے سے ہو رہی ہے تو ایک موقرروزنامے میں لاہور ہائیکورٹ کی سماعت کا احوال بھی قارئین کو بتا دیں۔ موقر روزنامے کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن میں کٹوتیوں کے خلاف کیس میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو عدالتی معاونت کے لئے طلب کیا گیا تھا۔عدالت نے........

© Daily Pakistan (Urdu)