menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

 نیوٹن ہال کی جذباتی وِزٹ

14 0
12.11.2025

مجھے ایف سی کالج لاہور کے نیوٹن ہال کی جذباتی وِزٹ کا حال آپ کو حال بتانا ہے۔ مجھے یقین نہیں آ رہا تھا کہ میں اسی نیوٹن ہال کے سامنے کھڑا ہوں جس ہوسٹل میں،مَیں نے کئی عشرے پہلے اپنی بی ایس سی کی پڑھائی کے دو سال گزارے تھے۔ساہیوال سے تعلق رکھنے والا گورنمنٹ کالج لاہور سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کرنے والا نوجوان محمد یوسف پروٹوکول کے لئے میرے ہمراہ تھا۔پرانے ”فارمانائٹس“ یعنی ایف سی کالج کے قدیم طلباء سے تعلقات کے ادارے کے اسسٹنٹ منیجر محمد طلال نے ہمارا استقبال کیا اور نیوٹن ہال اور پرانی لائبریری میں میری دلچسپی کے باعث وزٹ کا اہتمام کیا۔

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟

میرے وقت کے گول مٹول کُرتے شلوار میں ملبوس گول ٹوپی اور سلیپر پہننے والے چوکیدار کی جگہ ایک سمارٹ جین اور پی کیپ پہنے ہوئے گیٹ کیپر گیٹ پر موجود تھا۔ میں نے سب لوگوں سے درخواست کی کہ وہ مجھے موقع دیں آگے چلنے کا اور آپ میرے پیچھے پیچھے آئیں۔ میں اندر داخل ہو کر بائیں ہاتھ کامن روم کے آگے سے گزر کر سیڑھیوں پر پہنچا اور اوپر کی منزل پر صحن کی طرف والی قطار کے پہلے Cubicleپر رُک گیا۔ میں نے بتایا کہ یہ میرا کمرہ تھا۔ طلال صاحب نے دروازے کو کھٹکھٹایا اور ایک بہت ہی شریف اور شرمیلے سے لڑکے نے دروازہ کھولا۔ پہلی نظر میں اس لڑکے سے مجھے کچھ جلن ہوگی کہ یہ کمرہ تومیرا ہے وہ اس پر قابض کیوں ہے؟

اسلام آباد دھماکہ قابل مذمت ،دنیا تسلیم کرے کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں،پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین تنویر احمد

........

© Daily Pakistan (Urdu)