menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

  کیا آزاد کشمیر میں پاکستان مخالف عنصر پایا جاتا ہے؟

11 0
12.11.2025

کیا آزاد کشمیر کے لوگ بھی پاکستان مخالف ہو گئے ہیں؟ یہ سوال آج کل اکثر پاکستانیوں کی زبان پر یا دماغ میں گھومتا ہے؟ گزشتہ روز میرا تایا زاد بھائی عظمت پرویز ساہیوال سے کھاریاں میرے بھتیجے کی شادی کی تقریب میں آیا اور رات رہنے کے لیے میرے ساتھ بھمبر آ گیا، پہلے شادی کی تقریب میں اس نے کچھ طنزیہ جملے بولے جیسے کہ ہم کشمیری اور وہ پاکستانی ہو(حالانکہ وہ میرا تایا زاد ہے یعنی اس کے والد صاحب اور میرے والد صاحب سگے بھائی تھے) پھر میرے گھر آ کر اس نے پہلا سوال یہ کیا کہ سچ بتاؤ کہ کتنے فیصد کشمیری پاکستان کے خلاف ہیں تو میں نے کہا کہ یہ سوال ہی غلط ہے، اگر سوال پوچھنا ہی تھا تو وہ اس طرح پوچھا جا سکتا تھا کہ کتنے فیصد کشمیری خود مختار کشمیر کے حق میں ہیں تو اس کا جواب یہ ہے کہ میرے ضلع بھمبر کی آبادی 5 لاکھ ہے جس میں سے میں 50 لوگوں کو نہیں جانتا جو خود مختار کشمیر کے حق میں ہوں، میرے کزن کا اگلا سوال یہ تھا کہ آزاد کشمیر کے اندر جو بار بار عوامی حقوق کی تحریک چل پڑتی ہے یہ کس کے خلاف ہے تو عرض کیا کہ حقوق کا مطالبہ ہر کسی کا حق ہوتا ہے اس کو کسی کے مخالف نہیں کہہ سکتے، کہنے لگا اچھا ہم مہنگی بجلی خریدیں اور آپ کو 3 سے 6 روپے یونٹ دیں یہ ہے آپ کا حق ہے؟ پھر مجھے کچھ وقت لگا کر اسے یہ بات سمجھانا پڑی کہ جب آپ تک کوئی بات پہنچتی ہے تو اس کی تحقیق کرنا کتنا ضروری ہوتا ہے، سنی سنائی باتوں اور غیر حقیقی معلومات کو لے کر آگے چلنا انسانوں کے بیچ نفرتیں........

© Daily Pakistan (Urdu)