Aa
Aa
Aa
-
A
+
ووٹر ز کا رجحان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اندر حالیہ انٹرا پارٹی انتخابات نے تنازع کو جنم دیا ہے اور مخالفین کی جانب سے پارٹی کے اندر جمہوری عمل پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔ بلامقابلہ سلیکشن کا یہ رجحان، اگرچہ پاکستانی سیاست میں غیر معمولی نہیں، لیکن مخصوص حالات کی وجہ سے تنقید کا باعث بنا ہے۔ بلامقابلہ انٹرا پارٹی انتخابات میں پارٹی کارکنان کی گہماگہمی یا جلسے جلوس کی پاکستانی سیاسی منظرنامے میں مثال نہیں ملتی، تاہم جمہوری اصولوں کے مطابق انٹرا پارٹی الیکشن ہمیشہ سیاسی جماعتوں کے لئے سوالیہ نشان کے طور پر سامنے آئے ہیں کہ اس میں زیادہ تر عدم شفافیت کا رجحان دیکھا جاتا ہے۔ قانونی چیلنجز، اور ممکنہ امیدواروں کے لیے برابری کے میدان کی عدم موجودگی سیاسی جماعتوں کے اندر ہی جمہوریت کی حالت کے بارے میں خدشات کو جنم دیتی ہے۔ چونکہ پی ٹی آئی کو اندرونی وبیرونی چیلنجز کا سامنا ہے، بشمول قانونی لڑائیاں اور چیئرمین پی ٹی آئی کے فعال انتخابی مہم سے پر ممکنہ طور خارج ہونے، اورآگے ان کے لئے سیاسی راستہ غیر یقینی نظر آتا ہے۔ سیاسی جماعتوں میں بلامقابلہ انتخابات پاکستانی سیاست میں مکمل طور مثالی نہیں رہے ہیں۔ درحقیقت سیاسی جماعتوں کا اپنی قیادت کا بلامقابلہ انتخاب کرنا ایک عام سی بات ہے۔ تاہم، پی ٹی آئی طویل عرصے سے اپنے آپ کو ایک جمہوری جماعت ہونے پر فخر کرتی رہی ہے جو کھلے اور شفاف انتخابات کو فروغ دیتی ہے۔ اس لیے حالیہ انتخابات ان کے بیانیہ کی اس روایت سے ہٹتے نظر........
© Daily 92 Roznama
visit website