menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

وفاقی حکومت، 100 دن کی کارکردگی کا میزانیہ

9 0
17.06.2024

(فوٹو: ویب ڈیسک ایکسپریس)

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پہلے 100 دن کے دوران اپنی حکومت کی کامیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے معاشی استحکام اور عوامی فلاح و بہبود کے اپنے پانچ سالہ ایجنڈے کو اجاگرکیا، انھوں نے کہا کہ ملک معاشی مشکلات سے نکل کر ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے، سرخ فیتے اور بدعنوانی کو ختم کریں گے، حکومتی اخراجات میں کمی کے لیے فیصلہ کن اقدامات اٹھا رہے ہیں، قوم پر بوجھ بننے والے اداروں کا خاتمہ اور نجکاری ناگزیر ہے، قرض اور امداد کے بجائے مقامی وسائل پر انحصار اور تجارت ہمارا ذریعہ آمدن ہو گا، مہنگائی میں نمایاں کمی ہوئی ہے، عوام کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

بادی النظر میں تو کسی نئی حکومت کے لیے100دن بہت ہی کم ہوتے ہیں، اس محدود ترین وقت میں حکومت کی کارکردگی کا جانچنا اور تجزیہ کرنا آسان نہیں ہوتا، لیکن حکومت کے پہلے سو دنوں میں سمت کے تعین کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے، بلاشبہ سمت مثبت لگ رہی ہے، معاشی طور پر ملک کے مستحکم ہونے کا آغاز ہوگیا ہے، حکومت نے نئے ٹیکس لگائے ہیں لیکن یہ بہتری کی طرف آغاز ہے، البتہ وفاقی حکومت اپنے اہداف حاصل کرسکے گی یا نہیں؟ اس سوال کا جواب آنیوالے وقت میں ملے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے خطاب میں حکومت کی صائب تجاویز اور اقدامات کا ذکر کیا ہے۔ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ وفاقی حکومت کے پہلے سو دن کی کارکردگی، کاوشوں کے لحاظ سے نہ صرف اطمینان بخش ہے بلکہ قابل تعریف بھی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بہت ہی قلیل وقت میں ملکی معیشت کی بحالی کے لیے دوست ممالک سعودی عرب سمیت خلیجی ریاستوں کے مسلسل دورے کر کے اربوں ڈالرز کی یقین دہانیاں حاصل کی ہیں، جب کہ چین سی پیک ٹو مرحلے کے لیے آمادہ ہوچکا ہے، یقینًا آنے والے دنوں میں معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے میں مدد ملے گی۔

اس وقت ملکی اقتصادی بحران کا حل یہ ہے کہ ہائی جی ڈی پی گروتھ کی طرف آیا جائے۔ پچھلے بیس تیس سالوں میں پاکستان کی اوسط شرح نمو پانچ فی صد سے زیادہ رہی ہے۔ ہمیں ایسی پالیسی بنانا چاہیے، جس سے ملک کی گروتھ پانچ چھ فی صد تک آ جائے۔ اسی صورت میں غربت میں کمی ہو گی، لوگوں کو روزگار ملے گا، قرضوں کا........

© Express News


Get it on Google Play