menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

حکمرانوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے

13 0
23.07.2024

[email protected]

عمومی طور پر ہمارے حکمران طبقات کی ایک سوچ اور فکر یہ ہی ہوتی ہے کہ اسے تمام تر حالات کے باوجود ’’ حکمرانی کی سیاسی بقا‘‘کا کوئی خطرہ نہیں ہوتا۔ حکمران طبقات یا تو واقعی ایک ایسی دنیا میں رہتے ہیں جہاں زمینی حقایق سے وہ بہت دور ہوتے ہیں یا وہ اس خوش فہمی میں ہوتے ہیں کہ سخت حالات سے نمٹنا اور اس میں کامیابی حاصل کرنا ان کے لیے کوئی چیلنج نہیں ہوتا ۔جو بھی حکمران طبقہ شیشے کے گھر میں بیٹھ کر حکمرانی کے نظام کو چلاتا ہے وہ واقعی اندھیرے میں ہی رہتا ہے یا اس میں داخلی و خارجی حالات کو سمجھنے اور جانچنے کی صلاحیت میں بھی کمی آجاتی ہے۔

حکمران طبقہ یہ سمجھتا ہے کہ ملک میں کوئی بھی حکومت ہو، وہ حکمران طبقے کی ہی نمایندگی کرتی ہے،لہٰذا ان کے مفادات کو کوئی خطرہ نہیں ہوتا۔ ان کے اقتدار کو بھی کوئی خطرہ نہیں ہوتا۔اسی لیے ہمیں حکمرانی کے نظام میں بدترین حکمرانی ، عدم شفافیت پر مبنی فیصلے ، جمہوری طرز فکر کا فقدان سمیت کچھ بھی ہوتا رہے، حکمران طبقے کے مفادات کا کچھ نہیں بگڑتا۔ سیاسی جماعتوں کی قیادت چونکہ اشرافیہ سے ہی ہوتا ہے ، انھیں عوام کے مقابلے میں حکمران طبقے کے مفادات زیادہ عزیز ہوتے ہیں۔

ماضی میں جتنے بھی حکمرانوں کو وقت سے پہلے گھر جانا پڑا، اس کی وجہ حکمران طبقے کی باہمی لڑائی ہے۔اگر گروہ اقتدار سے محروم ہوتا تو دوسرا حکمران بن جاتا ہے۔ یوں ہمیشہ سے ہی حکومت اور اسٹیبلیشمنٹ ایک پیچ پر ہیں اور دونوں کے تعلقات مثالی ہیں۔ حکمران طبقہ اسٹیبلیشمنٹ کے حق میں بہت زیادہ دلیلیں دیتے ہیں اور ان کی سیاسی امور میں شمولیت یا مداخلتوں کا سیاسی جواز بھی پیش کرنے میں بہت آگے تک جاتے ہیں۔

یہ ہی وجہ ہے کہ ہماری سیاست،........

© Express News


Get it on Google Play