menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

نئی سرد جنگ

31 8
28.04.2024

[email protected]

امریکن کانگریس نے امریکا میں چین کی مشہور موبائل ایپ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی ہے اور اس حوالے سے امریکن کانگریس نے بھاری اکثریت کے ساتھ بل پاس کردیا۔

تقریباً سترہ کروڑ امریکی شہری جو امریکا کی آدھی آبادی کے برابر ہیں، وہ ٹک ٹاک کے سبسکرائبر تھے اور اب وہ چین کی اس مشہور ایپ کی شارٹ وڈیوز سے محروم ہوگئے۔ امریکا میںٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے سے امریکا اور چین کے تعلقات میں مزید کشیدگی آگئی ہے۔ جس دن امریکا نے ٹک ٹاک پر پابندی لگائی ٹھیک اسی دن امریکا نے یوکرین، تائیوان اور اسرائیل کے لیے سو ارب ڈالرکی فوجی امداد کا بل پاس کیا۔

امریکا کے ان اقدامات سے یہ تاثر بن رہا ہے کہ دنیا میں ایک نئی صف بندی ہونے جارہی ہے۔ یورپ اس بات سے قطعاً متفق نہ ہوگا کہ یوکرین ، روس سے شکست کھائے اور اس حوالے سے حال ہی میں یورپی یونین کے سربراہ نے اپنا بیان بھی جاری کیا ہے۔ ان کا یہ کہنا ہے کہ اگر یوکرین، روس سے جنگ ہار جاتا ہے تو یورپ کی سیکیورٹی کوکئی خدشات کا سامنا ہوگا۔

اس پس منظر میں سمجھنے کی بات یہ ہے کہ دنیا ایک نئی سرد جنگ کی طرف جارہی ہے۔ دنیا پھر بلاکس میں بٹ جائے گی۔ پچھلی سرد جنگ کے بعد، امن کے زمانے میں ہم جیسے ممالک کو اپنی خارجہ پالیسی کو اپنے ملکی مفادات کی رو سے ترتیب دیتے اور آگے بڑھتے تھے، اب یہ معاملات پھر دوسروں کے ہاتھوں میں چلے گئے ہیں۔

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا۔ اس دورے کے دوران امریکی وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے دو، تین مرتبہ ان ممالک کو یہ مشورہ دیا کہ ایران سے تعلقات میں اجتناب برتیں۔ بیرونی قرضوں تلے دبا ہوا پاکستان اس وقت آئی ایم ایف کو آٹھ ارب ڈالرکے قرضے کی........

© Express News


Get it on Google Play