menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

کرنٹ افیئر ہیں کہاں

15 0
23.04.2024

[email protected]

ہمارے کچھ دوست اور کچھ دشمن جن میں اکثر ’’ٹو ان ون‘‘ ہوتے ہیں یعنی دوست بھی اور دشمن بھی

دشمنوں سے پیار ہوتا جائے گا

دوستوں کو آزماتے جائیے

ہم سے شاکی ہیں کہ ہم ادھر ادھر کی فضولیات تو ہانکتے رہتے ہیں لیکن’’کرنٹ افیئر‘‘ پر نہیں لکھتے۔ اور یہ سچ بھی ہے واقعی ہم’’کرنٹ افیئر‘‘پر نہیں لکھتے اس کی ایک وجہ تو یہ ہے کہ’’کرنٹ افیئر‘‘ پر اتنے بڑے بڑے دانا دانشور اتنا بڑا بڑا لکھتے ہیں کہ ہر طرف نقارخانہ بن جاتا ہے۔اور اس بڑے بڑے نقارخانے میں ہم اپنا چھوٹا سا طوطا چھوڑتے ہی نہیں

ان کو شکایت کہ ہم کچھ نہیں کہتے

اپنی یہی عادت ہے کہ ہم کچھ نہیں کہتے

لیکن اصل مسئلہ یہ ہے کہ کیا وہ کرنٹ افیئر واقعی کرنٹ افیئر ہوتے ہیں؟ ہمارے خیال میں تو گزشتہ (77) سالوں میں تو ایسا کچھ بھی نہیں ہوا ہے جسے ہم ’’نیا‘‘ کہہ سکیں سب کچھ وہی چلتا ہے جو چلتا تھا چلتا ہے اور چلتا رہے گا۔

ہم جب اخبار میں ہوتے تھے تو جب بھی مخصوص’’ایام‘‘ میں سے کوئی’’یوم‘‘ آتا تھا۔تو پچھلے سال کی کاپی سے اس یوم کے مضامین نکال کر نئی کاپی میں چپکا دیتے تھے اور صبح نئے ایڈیشن میں متعلقہ ’’یوم‘‘ منالیتے تھے کیونکہ یہ ہم کو معلوم ہوتا تھا کہ متعلقہ مضامین نہ تب کسی نے پڑھے تھے اور نہ اب پڑھیں گے۔ہاں کبھی کبھی عنوانات میں تھوڑی سی تبدیلی کر دیتے۔پرانے مضمون کا اگر عنوان ہوتا۔قائد اعظم تو نئے اسی مضمون پر’’بابائے قوم‘‘ لکھ دیتے۔پرانے مضمون کا اگر عنوان ہوتا۔روزے کی برکات،تو........

© Express News


Get it on Google Play