menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

یہ چیز کیا چیز ہے

11 0
21.04.2024

[email protected]

زندگی کے اس لمبے سفر میں بہت سارے ایسے ’’دانا‘‘ بھی ملے جنھوں نے’’دانائی‘‘ احمقوں سے سیکھی تھی اور ایسے احمق بھی ملے جنھوں نے ’’حماقت‘‘ داناؤں سے سیکھی تھی۔

اور ہم نے ان دونوں سے کسب فیض حاصل کیا تو ایک ایسی چیز سیکھی جو ’’ٹو ان ون‘‘ ہے، یعنی دانائی بھی ہے اور حماقت بھی۔ آپ یوں بھی کہہ سکتے ہیں کہ بیک وقت وہ’’مرغی‘‘ جس کے اندر انڈا بھی ہوتا ہے یا وہ انڈا جس کے اندر مرغی بھی۔ اصطلاحاً ایسے لوگوں کو ’’دیوانہ‘‘ کہتے ہیں۔

ایک ایسے حضرت بھی گزرے ہیں جنھیں بہلول دانا بھی کہتے ہیں اور بہلول دیوانہ بھی۔آپ شاید یقین نہ کریں لیکن ایسے لوگ دنیا میں ہوا کرتے ہیں۔جو ’’یہ‘‘ بھی ہوتے ہیں اور’’وہ‘‘ بھی۔یا ’’یہ‘‘ بھی نہیں ہوتے اور’’وہ‘‘ بھی نہیں ہوتے۔یہ جن کے ’’دوست‘‘ ہوجاتے ہیں، ان کو دشمن کی حاجت نہیں رہتی۔

اور جن کے دشمن ہوجاتے ہیں، اسے ’’دوست‘‘ کی ضرورت سے بے نیاز کردیتے ہیں،جیسے آج کل پاکستان میں اور خصوصاً سیاست میں ایسے لوگوں کی بھرمار ہے، جن کو ’’جھوٹے سچے‘‘ بھی کہا جاسکتاہے اور’’سچے‘‘ سچے بھی ہوتے ہیں لیکن اصل میں نہ جھوٹے ہوتے ہیں نہ سچے ہوتے ہیں بلکہ ایسے ہنرمند ہوتے ہیں جو جھوٹ کو سچ اور سچ کو جھوٹ بنانے کے ماہر ہوتے ہیں۔

یوں کہیے کہ یہ ’’درزی‘‘ ہوتے ہیں جو جھوٹ کو سچ کا اور سچ کو جھوٹ کا’’لباس‘‘ پہناتے ہیں........

© Express News


Get it on Google Play