menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Tezi Se Boorha Hota Japan

34 0
10.11.2026

تیزی سے بوڑھا ہوتا جاپان

ایک ماشااللہ ہم ہیں جو تیزی سے آبادی بڑھانے والے ممالک کی صفِ اول میں بھی بگٹٹ دوڑ رہے ہیں اور ایک دنیا کا چوتھا بڑا صنعتی ملک جاپان ہے جہاں لوگ نہ بچوں کی تعداد بڑھانے کو تیار ہیں اور نہ ہی تیزی سے بوڑھی ہوتی آبادی کی جگہ غیر ملکی کارکنوں کی ایک معقول تعداد بلانے پر راضی ہیں۔

جاپان میں اوسط عمر چوراسی برس ہے اور سو برس سے اوپر کے انسانوں کی تعداد ایک لاکھ سے اوپر ہے۔ ان میں اٹھاسی فیصد خواتین ہیں۔ کیوٹو شہر میں رہنے والی محترمہ فویو کشموٹو خیر سے ایک سو چودہ برس کی ہیں۔ جب کہ کماموٹو شہر کے باسی ہکارو کاٹو اس وقت ایک سو بارہ برس کے ہیں۔

دوسری عالمی جنگ کی وسیع تر تباہی نے جاپانی معیارِ زندگی پر گہرے اور دیرپا اثرات مرتب کیے۔ جنگ کے فوراً بعد زبوں حال معاشی و سماجی حالات کے سبب اوسط عمر بھی کم رہی۔ مثلاً انیس سو تریسٹھ میں سو برس سے اوپر کے صرف ایک سو تریپن جاپانی زندہ تھے۔ انیس سو اکیاسی میں یہ تعداد ایک ہزار اور انیس سو اٹھانوے میں دس ہزار تک پہنچ گئی اور آج ان کی تعداد محکمہ شماریات کے مطابق ایک لاکھ سات ہزار چھ سو ستتر ہے۔ ان سب صدی زادوں کو سرکار نے ایک تعریفی سند اور روائیتی شراب ساکی کا ایک کپ بطور تحفہ ارسال کیا ہے۔ (ساکی چاول سے کشید ہوتی ہے)۔

جاپانی حکومت طویل عمری کو معیارِ زندگی کی مثالی بہتری سے جوڑتی ہے مگر یہ بھی تشویش لاحق ہے کہ شرحِ پیدائش میں........

© Daily Urdu