menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Khudara, Awam Ko Jeene Dein

33 0
12.09.2026

خدارا، عوام کو جینے دیں

راشدخان ہمارے ایک اچھے دوست ہیں۔ یاردوست اسے پیارسے موٹاکہتے ہیں مگران کے بھاری چپیڑاورتھپیڑ کی وجہ سے ہم آج تک ایسی کسی غلطی اورگستاخی کے قریب نہیں گئے لیکن ہم نے بارہادیکھاہے کہ انہیں موٹاکہنے والے بھی اکثران سے دس قدم کافاصلہ ضروررکھتے ہیں۔ یہ کپتان کے بڑے دیوانے اورپروانے ہیں۔ جہاں بھی کوئی سیاسی بحٹ ومباحثہ ہویہ اپنے پیٹی بندیوتھیوں کی طرح آس پاس دیکھے بغیرپی ٹی آئی اور کپتان کے فضائل وبرکات بیان کرناشروع کردیتے ہیں۔

عروج سے زوال کے بعدموٹابھی سیاسی بحث ومباحثوں سے دوراورکچھ خاموش خاموش ہوگئے تھے لیکن چنددن پہلے جب پٹرول کی قیمتوں میں ایک ہفتے کے اندردوتین بار اضافہ ہواتویہ بھی بھری محفل میں خاموشی کاروزہ توڑتے ہوئے کہنے لگے کہ کپتان کی حکومت میں تو پٹرول کی قیمتیں بزھنے پربہت تکلیف ہوتی تھی اب آرام ہے؟ بھلاپٹرول کی قیمتیں بڑھنے پربھی کوئی آرام ہوتاہے۔ مہنگائی جس کی حکومت اورجس دورمیں بھی بڑھے اس سے تکلیف ہی توہوتی ہے مگرراشدخان جیسے نادان سیاسی کارکنوں اوراندھے عقیدت مندوں کوکون سمجھائے۔ پٹرول کی قیمت میں اضافہ محض چند روپے کا اضافہ نہیں ہوتا۔

یہ عام آدمی کی زندگی کے بجٹ میں ایک ایسا زلزلہ برپا کرتا ہے جس کے جھٹکے گھر کے چولہے سے لے کر بچے کی فیس، مریض کی دوا، مزدور کی دیہاڑی اور کسان کی فصل تک محسوس ہوتے ہیں۔ جب پٹرول مہنگا ہوتا ہے تو صرف گاڑی کا ایندھن مہنگا نہیں ہوتا بلکہ زندگی کا ہر پہیہ مزید بھاری ہو جاتا ہے۔ آج ملک کا عام شہری پہلے ہی مہنگائی، بیر وزگاری، کم آمدن اور بڑھتے ہوئے........

© Daily Urdu