Sehra e Cholistan Mein Qaim Jadeed Laboratory
دنیا اس وقت ایک ایسے دوراہے پر کھڑی ہے جہاں ترقی اور بقا کے درمیان توازن سب سے بڑا چیلنج بن چکا ہے۔ موسمیاتی تبدیلی، ماحولیاتی آلودگی، جنگلات کی کٹائی اور جنگلی حیات کے تیز رفتار خاتمے نے انسانی مستقبل پر سوالیہ نشان کھڑا کر دیا ہے۔ یہ درست ہے کہ جدید صنعتی ترقی نے انسان کو بے شمار سہولتیں فراہم کیں مگر اس کے نتیجے میں قدرتی وسائل بے دردی سے استعمال ہوئے اور ماحولیات کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا۔ ایسے حالات میں وہی قیادت اور ریاستیں دنیا کے لیے مثال بنتی ہیں جو ترقی کے ساتھ ساتھ ماحول کے تحفظ کو بھی اپنی پالیسی کا مرکزی حصہ بناتی ہیں۔
متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زاید النہیان کا شمار انہی عالمی رہنماؤں میں ہو رہا ہے جنہوں نے ماحولیات اور قدرتی ورثے کے تحفظ کو عملی وژن بنایا۔ صحرا اور اس کی خاموش وسعتوں سے ان کی گہری وابستگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے خصوصاً پاکستان کے صحرائی علاقوں کے تحفظ اور اس قدیم کلچر کو محفوظ بنانے کا وژن انہیں اپنے والد بانی امارات، شیخ زاید بن سلطان النہیان (مرحوم) سے ملا ہے جن کی فکر تھی کہ قدرت کا تحفظ انسان کی اخلاقی ذمہ داری ہے اس وژن کی ایک عملی اور روشن مثال پاکستان میں قائم کنزرویشن بریڈنگ سینٹر (CBC) ہے جو 2014 میں شیخ محمد بن زاید النہیان کی سرپرستی میں وجود میں آیا۔
یہ منصوبہ پاکستان ہی نہیں بلکہ پورے خطے میں اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد ماحولیاتی اقدام ہے جو چولستان کے صحرا میں واقع لال سوہانرا کے علاقے میں قائم ہے۔ یہ ایک ایسا صحرائی خطہ تھا جسے بنجر اور بے جان تصور کیا جاتا........

Toi Staff
Sabine Sterk
Gideon Levy
Mark Travers Ph.d
Waka Ikeda
Tarik Cyril Amar
Grant Arthur Gochin