menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Umera Ahmed Ki Khwab Faroshi

44 0
10.11.2026

عمیرہ احمد کی "خواب فروشی"

پیر کی صبح چھپے کالم میں اطلاع دی تھی کہ گزرے جمعہ کی شب پاکستان کے ایک معروف ٹی وی چینل کی جانب سے تیار کئے سلسلہ وار ڈرامے "درِنجات" کی قسط دیکھی تھی۔ اسے دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا کے ایکس پلیٹ فارم پر انگریزی میں ایک پیغام لکھ کر لوگوں سے یہ جاننے کی کوشش کی کہ یہ ڈرامہ لوگوں میں اتنا مقبول کیوں ہے۔

پاکستان میں تیار ہوئے ڈرامے کے بارے میں انگریزی زبان میں لکھے پیغام کوایک لاکھ 23 ہزار لوگوں کی حیران کن تعداد یہ کالم لکھنے تک دیکھ چکی تھی۔ جوابی پیغامات کا سلسلہ بھی سیلاب کی صورت پھوٹا۔ سوشل میڈیا پر چھائے تلنگوں نے یکسوہوکر فقط یاد دلایا کہ اس بڈھے (نصرت جاوید) کی عمر قبروں کے ڈیزائن ڈھونڈنے کی ہے اور یہ ٹی وی ڈرامے دیکھنا شروع ہوگیا ہے۔ تلنگوں کے بیہودہ پیغامات مگر جواب دینے والوں کی اکثریت نے حقارت سے نظرانداز کردیے۔ جوابی پیغامات بھیجنے والوں کی معقول تعداد البتہ مشورہ دیتی رہی کہ اگر 30برسوں کے طویل وقفے کے بعد میں نے پاکستانی ڈرامے دیکھنا شروع کردیے ہیں تو"درِنجات" کے بجائے ایک اور ٹی وی نیٹ ورک کے تیار کردہ "مٹی دے باوے" کو باقاعدگی سے دیکھوں۔ وہ "درِنجات" کے مقابلے میں حقیقت سے زیادہ قریب ہے۔

"درِنجات" سے گریز کا مشورہ دینے والے مصر رہے کہ اس کی مصنفہ عمیرہ احمد ہیں۔ وہ بانوقدسیہ اور اشفاق احمد کی طرح "مذہبی ٹچ" کا سہارا لیتی ہیں۔ ایسی دنیا تخلیق کرتی ہیں جس کا حقیقت سے کوئی لینا دینا نہیں۔ عمیرہ احمد کا نام مگر 1980ء کی دہائی سے سن رکھا ہے۔ وہ خواتین میں مقبول ڈائجسٹوں کے لئے کہانیاں لکھا کرتی تھیں۔ میں نے ان کی لکھی ایک کہانی بھی نہیں پڑھی۔ میری مرحومہ ساس مگر ان کی باقاعدہ قاری تھیں۔ "مذہبی ٹچ" سے مرحومہ کا مرعوب ہونا ممکن نہیں تھا۔ قیام پاکستان کے بعد لاہور کے ٹمپل روڈ سے سائیکل چلاکر گورنمنٹ کالج جایا کرتی تھیں۔ ہجرت سے قبل علی گڑھ یونیورسٹی کی طالبہ تھیں۔........

© Daily Urdu