menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Mere Liye Punjabi Mindset Ka Taana

240 0
30.09.2026

میرے لئے "پنجابی مائینڈ سیٹ" کا طعنہ

چند ہفتوں سے سندھ یا خیبرپختونخواہ کے مسائل کے حوالے سے کچھ لکھوں تو سوشل میڈیا پر چھائے متعصب گروہوں کے افراد میری رائے کو پنجابی سوچ" کا اظہار ٹھہرانا شروع ہوجاتے ہیں۔ "پنجابی سوچ" درحقیقت کیا ہے اسے بیان کرنے کی یہ افراد زحمت گوارہ نہیں کرتے۔ مزید پریشان میں اس لئے بھی ہوجاتا ہوں کہ 1970ء کی دہائی کے آغاز سے اپنے شہر لاہور میں مقیم قریب ترین عزیزوں اور دوستوں کے ساتھ ہوئے سیاسی موضوعات پر مباحث کے دوران بنگالیوں یا بلوچستان کے احساس محرومی کا ذکر چھیڑتا تو میری حب الوطنی پر سوال اٹھائے جاتے۔

سیاسی سوالات سے ہٹ کر بھی خالصتاََ تہذیبی اور ثقافتی حوالوں سے افراد کی اپنی "شناخت" ہوتی ہے۔ شناخت ان دنوں یورپ کا اہم ترین سوال بن چکی ہے۔ اٹلی اور جرمنی میں اس کے حوالے سے تارکین وطن کے خلاف سیاسی جماعتیں مضبوط سے مضبوط تر ہورہی ہیں۔ حتیٰ کہ انگلستان کے گورے بھی اپنی انفرادیت اجاگرکرنے کو بے چین ہیں۔ یورپی یونین سے علیحدگی کا اصل سبب یہ رجحان ہوا۔ امریکہ میں ٹرمپ "شناخت" بچانے کے نام پر ہی ایک بار پھر برسراقتدار آیا ہے۔ اس کا نائب صدر وینس ایک بھارتی نڑاد خاتون کا شوہر ہونے کے باوجود اپنی مذہبی اور........

© Daily Urdu