menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Nawaz League Par Tanqeed

13 0
yesterday

مقتدرہ کی ربع صدی سے بھی زیادہ کی محنت نے نواز لیگ پرتنقید کو پولیٹیکل فیشن کا حصہ بنا دیا، جی ہاں، یہ نوے کی دہائی کا معاملہ تھا جب مسلم لیگ نون او ر پیپلزپارٹی کی کردار کشی کا سلسلہ شروع ہوا۔ مجھے کہنے میں عار نہیں کہ اس سلسلے میں خود مسلم لیگ نون اور پیپلزپارٹی نے بھی حصہ ڈالا مگر سچ یہ بھی ہے کہ انہوں نے پرویز مشرف کے مارشل لا تک بہت کچھ سیکھ لیاکیونکہ پیپلزپارٹی اس سے پہلے ضیاءالحق کی آمریت بھگت چکی تھی اور مسلم لیگ نون پرویز مشرف کی ڈکٹیٹر شپ کے مزے چکھ رہی تھی۔

ان دونوں جماعتوں نے میثاق جمہوریت کر لیا جو میری نظر میں آئین کے بعد سب سے اہم اور مقدس دستاویز ہے مگر اس وقت تک بہت سارے لوگ اسے ایمان بنا چکے تھے کہ مسلم لیگ نون اور پیپلزپارٹی کو گالی دینے سے ہی مقبولیت ملتی ہے۔ کیا آپ یقین کریں گے کہ وہ بہت سارے صحافتی اور دانشور جو سکرین پر مسلم لیگ نون کے بوجوہ حامی ہوتے ہیں وہ بھی نجی محفلوں میں خود کو آزاد اور غیر جانبدار ثابت کرنے کے لئے وہی زبان بولتے ہیں جو مسلم لیگ نون کے بارے پی ٹی آئی کی ہے۔

میرے پاس سب سے پہلی مثال جماعت اسلامی کی ہے۔ ضیاءالحق مرحوم کے مارشل لا کے بعد پاکستان میں ایک نئے سیاسی دور کا آغاز ہوا۔ ان کی غیر جماعتی مجلس شوریٰ نے پاکستان کو بہت ساری نئی قیادت دی۔ جماعت اسلامی نئی تو نہیں تھی مگر ایک نئے اتحاد اسلامی جمہوری اتحاد کاحصہ ضرور تھی۔ اس نے اس وقت کے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں نواز شریف کی مقبولیت دیکھی تواس کے بہت ساروں نے سوچا کہ اس مقبولیت کی تمام تر بنیاد تو ہماری دی ہوئی ہے۔ ہم نے ہی آئی جے آئی کو ایک........

© Daily Urdu