Kya Khwab Jeene Ki Khwahish Barhate Hain?
کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟
انسان صرف روٹی، پانی اور سانس سے زندہ نہیں رہتا، بلکہ وہ اُمید، آرزو اور خواب کے سہارے بھی زندگی کا سفر طے کرتا ہے۔ خواب وہ روشنی ہیں جو اندھیروں میں راستہ دکھاتی ہیں، وہ قوت ہیں جو شکست کے بعد دوبارہ کھڑا ہونے کا حوصلہ دیتی ہیں اور وہ جذبہ ہیں جو ناممکن کو ممکن بنانے کی تحریک پیدا کرتے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ "جس دن انسان خواب دیکھنا چھوڑ دے، اسی دن اس کی زندگی کی اصل حرارت ختم ہونے لگتی ہے"۔
خواب دو طرح کے ہوتے ہیں۔ ایک وہ جو نیند میں دکھائی دیتے ہیں اور لاشعور کی دُنیا سے تعلق رکھتے ہیں اور دوسرے وہ جو جاگتی آنکھوں سے دیکھے جاتے ہیں، یعنی مقاصد، خواہشات اور مستقبل کی اُمیدیں۔ انسانی تہذیب، سائنس، ادب، فلسفہ اور تمدن کی تاریخ دراصل انہی جاگتی آنکھوں کے خوابوں کی تاریخ ہے۔
مشہور فلسفی ارسطو نے کہا تھا: "اُمید جاگتے ہوئے انسان کا خواب ہے"۔
یہ قول اس حقیقت کو واضح کرتا ہے کہ خواب اور اُمید ایک دوسرے سے جُدا نہیں۔ جہاں اُمید زندہ ہو وہاں خواب بھی زندہ رہتے ہیں اور جہاں خواب باقی ہوں وہاں زندگی کی کشش برقرار رہتی ہے۔
انسانی شخصیت کی تشکیل میں خواب بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ ایک طالب علم ڈاکٹر بننے کا خواب دیکھتا ہے، ایک شاعر اپنے لفظوں سے دلوں کو جیتنے کا خواب رکھتا ہے، ایک سائنس دان نئی دریافت کا خواب دیکھتا ہے اور ایک عام مزدور اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کا خواب آنکھوں میں سجاتا ہے۔ یہی خواب........
