Karachi Ke Andheron Ka Hisab Kon Dega?
کراچی کے اندھیروں کا حساب کون دے گا؟
کراچی کے شہری آج ایک ایسے بجلی کے نظام کے شکنجے میں ہیں جہاں بل پورا، مگر بجلی ادھوری ہے۔ کئی علاقوں میں شہریوں کے مطابق 15 سے 16 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ ہوتی ہے، کہیں غیر اعلانیہ بندش معمول بن چکی ہے، مگر بل کی ادائیگی میں ایک دن کی تاخیر بھی برداشت نہیں کی جاتی۔
یہ صرف بجلی کی بندش نہیں، غریب کے گھر کی زندگی کی بندش ہے۔
کبھی اس باپ کے بارے میں سوچا ہے جو دن بھر مزدوری کرکے گھر لوٹتا ہے اور اس کے بچے گرمی سے بے حال ہوتے ہیں؟ کبھی اس ماں کو دیکھا ہے جو بجلی نہ ہونے کے باعث مچھروں سے تڑپتے بچے کو ساری رات گود میں لیے بیٹھی رہتی ہے؟ کبھی اس طالب علم کا........
