Daulat, Lalach Aur Dhoke Ka Khel
دولت، لالچ اور دھوکے کا کھیل
انسان کو سب سے بڑا دھوکا کسی اجنبی سے نہیں بلکہ اپنی اس خوش فہمی سے ملتا ہے کہ وہ دھوکا کھا ہی نہیں سکتا۔ دولت، کاروباری تجربہ اور سماجی تعلقات بڑھتے جائیں تو آدمی کے اندر ایک خاموش سا اعتماد پیدا ہونے لگتا ہے کہ اب اسے کوئی آسانی سے بے وقوف نہیں بنا سکتا۔ یہی اعتماد بعض اوقات احتیاط کی جگہ لے لیتا ہے اور انسان اپنی عقل پر اتنا بھروسا کرنے لگتا ہے کہ سامنے والے کی چالاکی دکھائی دینا بند ہو جاتی ہے۔ دھوکا ہمیشہ کم عقل آدمی کو نہیں دیا جاتا، بعض اوقات بہت سمجھ دار لوگ بھی اس لیے پھنس جاتے ہیں کہ انہیں اپنی سمجھ داری پر ضرورت سے زیادہ یقین ہوتا ہے۔
آج کا دھوکے باز پرانے زمانے کے ٹھگ کی طرح بازار میں کھڑا ہو کر کسی کی جیب نہیں کاٹتا۔ وہ پہلے دل میں جگہ بناتا ہے، اعتماد خریدتا ہے اور تعلق کو سرمایہ کاری کی پہلی قسط سمجھتا ہے۔ کبھی کاروباری دوستی، کبھی ہمدردی، کبھی خاندانی مراسم اور کبھی غیر معمولی سخاوت کے ذریعے وہ ایک ایسا ماحول پیدا کرتا ہے جہاں شک کرنا بدتمیزی محسوس ہونے لگتا ہے۔ بچے کی سالگرہ پر تحفہ بھیجنا، مشکل وقت میں ساتھ کھڑے ہونا یا چند معمولی معاملات میں فائدہ پہنچانا بظاہر خلوص معلوم ہوتا ہے، مگر بعض اوقات یہی چھوٹی مہربانیاں بڑے مالی جال کا دروازہ ہوتی ہیں۔ انسان رقم سے پہلے اعتماد ہارتا ہے اور جب اعتماد مکمل طور پر منتقل ہو جائے تو رقم منتقل کرنا مشکل نہیں رہتا۔
دھوکے کی ایک بڑی طاقت یہ ہے کہ........
