menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Abdul Rehman El-Sayed Ki Fatah: America Ka Doosra Chehra

16 0
05.11.2026

عبد الرحمٰن السيد کی فتح: امریکہ کا دوسرا چہرہ

دنیا میں عبد الرحمٰن محمد السيد سے زیادہ باصلاحیت اور قابل سیاست دان کتنے ہوں گے؟ مجھے تو اس وقت ان کی ٹکر کا کوئی اور نام نہیں سوجھ رہا۔ ذرا ان کی تعلیمی قابلیت دیکھیے۔ مشی گن یونیورسٹی سے اعلیٰ ترین اعزازات کے ساتھ گریجویشن کی اور فائی بیٹا کاپا جیسے ممتاز امریکی علمی اعزاز کے حق دار ٹھہرے۔ اس اعزاز کے لیے یونیورسٹی کے سب سے نمایاں طلبہ کا انتخاب کیا جاتا ہے۔

پھر انہوں نے دنیا کا انتہائی معتبر روڈز سکالرشپ حاصل کیا، جس کے تحت انہوں نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی۔ لیکن انہوں نے اس پر اکتفا نہیں کی اور کولمبیا یونیورسٹی سے میڈیکل کی ڈگری بھی حاصل کی۔ گویا وہ ڈبل ڈاکٹر ہیں۔

لیکن عبد السيد نے محض ڈگریاں جمع نہیں کیں۔ انہوں نے کولمبیا یونیورسٹی میں بطور اسسٹنٹ پروفیسر پڑھایا۔ پھر انہوں نے ایک اہم نصابی کتاب Systems Science and Population Health بطور شریک مصنف لکھنے کے ساتھ ساتھ 100 سے زیادہ سائنسی تحقیقی مقالے شائع کیے اور ڈیٹروئٹ شہر کے محکمہ صحت کی تعمیر نو میں اہم کردار ادا کیا۔

ان کا ایک کمال غضب کا ہے اور وہ ہے تقریر کا فن۔ 2007 میں ان کی ایک تقریر سن کر بل کلنٹن، جو خود دنیا کے بہترین مقررین........

© Daily Urdu (Blogs)