menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Ik Lafz Muhabbat Ka, Ik Harf Tasalli Ka

30 0
06.09.2026

اک لفظ محبت کا، اک حرفِ تسلی کا

کبھی کبھی ایک چھوٹا سا واقعہ انسان کے اندر ایک ایسا بڑا سوال چھوڑ جاتا ہے، جس کا جواب برسوں بعد بھی تلاش کرنا پڑتا ہے۔ یہ زیادہ پرانی بات نہیں۔ میرے ایک نہایت اعلیٰ تعلیم یافتہ دوست سے ملاقات ہوئی۔ بہتر روزگار کی تلاش میں وہ شہر سے باہر جانا چاہتا تھا، مگر بیمار والدین کی ذمہ داری اسے شہر چھوڑنے کی اجازت نہیں دیتی تھی۔ چنانچہ اس نے ایک فارماسیوٹیکل کمپنی میں بطور میڈیکل ریپریزنٹیٹو ملازمت اختیار کرلی۔

اعلیٰ تعلیم یافتہ ہونے کے باوجود اس نے کسی جائز کام کو اپنی شان سے کم نہیں سمجھا۔ شدید گرمی ہو یا سردی، بارش ہو یا گردوغبار، وہ روزانہ موٹر سائیکل پر شہر کے مختلف کلینکس کے چکر لگاتا، گھنٹوں انتظار کرتا اور خاموشی سے اپنے فرائض ادا کرتا۔

ایک روز وہ شہر کے ایک معروف ڈاکٹر کے کلینک پر مجھے ملا۔ میں اپنی والدہ کا چیک اَپ کروانے گیا تھا۔ میرے دوست نے ڈاکٹر صاحب سے ملاقات کے لیے پیشگی وقت لے رکھا تھا۔ میرے سامنے وہ ڈاکٹر کے کمرے میں گیا۔ سلام کیا، اپنا تعارف کروایا اور اپنی کمپنی کی مصنوعات کے بارے میں بات شروع کی۔

مگر ڈاکٹر صاحب نے نہ اس کے سلام کا جواب دیا، نہ اس کی بات کو وہ توجہ دی جس کا وہ بحیثیت ایک پیشہ ور انسان مستحق تھا۔

چند منٹ بعد وہ........

© Daily Urdu (Blogs)