Jab Deewar e Berlin Girayi Gai
جب دیوارِ برلن گرائی گئی
دوسری عالمی جنگ میں جرمنی کی شکست کے بعد برلن کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا گیا تھا۔ سرد جنگ اور آہنی پردے کے زمانے میں تعمیر کی جانے والی اس دیوار نے عشروں تک دونوں جرمن ریاستوں اور ان کے عوام کو ایک دوسرے سے دور رکھا۔ دیوار برلن تعمیر کرنے کے بہت سے مقاصد تھے اور ان میں سے ایک مشرقی جرمنی کے اقتصادی مفادات کا دفاع کرنا تھا کیونکہ 1949 سے 1961 کے درمیان سولہ لاکھ سے زائد افراد مشرقی حصے سے مغربی جرمنی ہجرت کر چکے تھے۔
مشرقی جرمنی کی سوشلسٹ حکومت نے اس ہجرت کو روکنے کے لیئے دیوارِ برلن تعمیر کر دی۔ اس پوری دیوار کی سخت نگرانی کی جاتی تھی اور یہ کام 11 ہزار پانچ سو سپاہی انجام دیتے تھے۔ دیوار پار کرنے کی کوشش کرنے والے کو گولی مارنے کا حکم تھا۔ اس دوران اس دیوار کو مختلف جگہوں سے عبور کرنے کی کوشش میں کل کم از کم 136 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ دیوارِ برلن 155 کلو میٹر طویل تھی۔ اب چند ایک مقامات ہی ایسے بچے ہیں، جہاں اس دیوار کی باقیات موجود ہیں۔
تیرہ اگست 1961 میں بنائی جانے والی یہ دیوار اٹھائیس برس، دو ماہ اور ستائیس دن بعد نو نومبر 1989 کو منہدم کر دی گئی تھی۔ سرد جنگ کے دور میں یہی دیوارِ برلن عشروں........
