menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Paharon Ke Bete Khatre Mein

26 0
thursday

پہاڑوں کے بیٹے خطرے میں

گلگت بلتستان کے لوگوں کو پہاڑوں کے بیٹے کہا جاتا ہے، مگر پہاڑوں کے دامن میں زندگی گزارنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔ یہاں زندگی خوبصورت ضرور ہے، لیکن اس خوبصورتی کے پیچھے مشکلات، محرومیاں اور خطرات کی ایک طویل داستان چھپی ہوئی ہے۔ بلند و بالا پہاڑ، برف پوش چوٹیاں اور عظیم گلیشیئر دنیا کے لیے قدرت کا انمول سرمایہ ہیں، لیکن انہی پہاڑوں کے درمیان بسنے والے انسان آج اپنی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

موسمیاتی تبدیلی نے دنیا بھر میں قدرتی نظام کو متاثر کیا ہے، لیکن اس کے اثرات سب سے زیادہ ان علاقوں میں محسوس کیے جا رہے ہیں جہاں گلیشیئرز، برفانی جھیلیں اور پہاڑی دریا انسانی آبادیوں کے قریب واقع ہیں۔ گلگت بلتستان بھی انہی خطوں میں شامل ہے۔ یہاں کے گلیشیئرز صرف مقامی لوگوں کے لیے نہیں بلکہ پاکستان سمیت پورے خطے کے آبی نظام کے لیے انتہائی اہمیت رکھتے ہیں۔ ان سے نکلنے والا پانی زراعت، آبادیوں اور دریاؤں کی زندگی سے جڑا ہوا ہے۔ دنیا ان قدرتی وسائل سے فائدہ اٹھا رہی ہے، لیکن سوال یہ ہے کہ ان وسائل کے محافظ پہاڑی علاقوں کے لوگوں کو کیا مل رہا ہے؟

جب کسی گلیشیائی جھیل کا بند ٹوٹتا ہے، جب پہاڑی نالے بپھر کر آبادیوں کا رخ کرتے ہیں اور جب سیلاب گھروں، کھیتوں، رابطہ سڑکوں اور........

© Daily Urdu (Blogs)