Apne Kon, Paraye Kon?
کچھ رشتے وقت کے ساتھ ختم نہیں ہوتے، صرف ان کے چہرے بدل جاتے ہیں۔ جو لوگ کبھی ہماری ایک آواز پر دوڑتے چلے آتے تھے، وہی ایک دن ہماری آواز سن کر بھی مصروف ہونے کا بہانہ بنانے لگتے ہیں۔ جو کبھی ہماری خوشی کو اپنی خوشی سمجھتے تھے، وہی ہماری ضرورت کو بوجھ سمجھنے لگتے ہیں۔ شاید دنیا بدلنے سے زیادہ انسان بدلتا ہے اور انسان کے بدلنے کا سب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ اسے اکثر اپنی تبدیلی کا احساس بھی نہیں ہوتا۔ رشتوں کی اس تبدیلی کو سمجھنے کے لیے کسی دور کے معاشرے کو دیکھنے کی ضرورت نہیں، اپنے گھر کے دروازے کے اندر جھانک لینا کافی ہے۔ والدین اپنی زندگی کا بڑا حصہ اولاد کی تعمیر میں لگا دیتے ہیں۔ اپنی خواہشیں مؤخر کرتے ہیں، اپنی ضروریات گھٹاتے ہیں، بچوں کی تعلیم، لباس، علاج اور آسائش کے لیے اپنی آسودگی قربان کرتے ہیں۔ لیکن جب وہی بچے خود کمانے لگتے ہیں تو بعض اوقات والدین کی باتیں انہیں پرانی، غیر ضروری اور زمانے سے پیچھے محسوس ہونے لگتی ہیں۔ المیہ یہ نہیں کہ نسلوں کے خیالات مختلف کیوں ہیں، المیہ یہ ہے کہ اختلافِ رائے کو احترام کے ساتھ قبول کرنے کی تربیت کیوں نہیں دی گئی؟
بوڑھے والدین ہمیشہ جدید دنیا کو نہیں سمجھ سکتے، مگر یہ بھی ضروری نہیں کہ جدید دنیا سمجھنے والا ہر شخص زندگی کو بہتر سمجھتا ہو۔ تجربہ اور ٹیکنالوجی دو مختلف چیزیں ہیں۔ نئی نسل کے پاس معلومات زیادہ ہو سکتی ہیں، مگر عمر رسیدہ نسل کے پاس زندگی کے نشیب و فراز سے گزرنے کا وہ تجربہ ہوتا ہے جو کسی سرچ انجن، کتاب یا موبائل اسکرین سے حاصل نہیں ہوتا۔ اگر نوجوان والدین کو........
