menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

عسکریت پسندوں کی واپسی؟

8 0
latest

ضلع خیبر کے علاقہ تیراہ میں عسکریت پسندوں کے گھسنے کی اطلاعات کے جلد ہی بعد وادی تیراہ میں میدان ذخہ خیل کے علاقہ پیر میلہ بازار میں مبینہ ڈرون حملے سے ان اطلاعات کی تصدیق ہوتی ہے کہ محولہ اطلاعات میں بیان کردہ صورتحال خلاف واقعہ نہیں اخباری اطلاعات کے مطابق پیر میلہ ذخہ خیل میں شدت پسند تنظیم سے تعلق رکھنے والے افراد ایک دکان پر چائے پی رہے تھے کہ ڈرون حملہ ہوا اس حملے میں بچوں سمیت چودہ افراد کے زخمی ہونے کی تو اطلاع ہے تیرہ زخمیوں کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور بھی منتقل کیا گیا لیکن جن عسکریت پسندوں کی وجہ سے ڈرون حملہ کیا گیا ان کی ہلاکت زخمی ہونے یا فرار ہونے کے حوالے سے کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں البتہ اس سے اس امر کی بہرحال تصدیق ضرور ہوئی ہے کہ علاقے میں عسکریت پسندوں کی مراجعت ہوئی ہے یہ سوال اپنی جگہ کہ علاقے کے مقامی افراد تو واپسی کی اجازت نہ ملنے پر احتجاج کر رہے ہیں لیکن عسکریت پسندکسی نہ کسی طرح علاقے میں واپس آگئے ہیں یہ اس حقیقت کے باوجود ہے کہ سیکورٹی فورسز ایسے پرتشدد گروہوں کے خلاف کارروائیاں کر رہی ہیں۔ جیسا کہ ڈرون حملے معروف انگریزی معاصر کے مطابق ٹی........

© Mashriq


Get it on Google Play