menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

دورانِ پرواز پائلٹ کا انتقال ہوجائے تو کیا ہوتا ہے؟

15 0
11.10.2024

دورانِ پرواز کاک پٹ میں پائلٹ کو اگر پانی یا کافی وغیرہ چاہیے ہوتی ہے تو مختصر سی ’ڈنگ ڈانگ‘ کی آواز آتی ہے جسے سن کر جہاز کے اگلے حصے میں کام کرنے والا عملہ سمجھ جاتا ہے اور کپتان یا معاون ہوا باز سے ضرورت پوچھنے کاک پٹ کے اندر چلا جاتا ہے۔ لیکن اگر کاک پٹ میں کوئی ہنگامی حالت پیش آجائے تو باقاعدہ جہاز کے عملے کو اعلان کرکے فوراً کاک پٹ میں بلایا جاتا ہے۔

اس طرح بلائے جانے کی بہت سی وجوہات ہوسکتی ہیں جن میں ہنگامی حالت کی تیاری کی ہدایات اور کسی پائلٹ کو طبی امداد کی فراہمی بہت زیادہ اہمیت کی حامل ہیں۔

عموماً آج کل مسافر بردار جہاز اڑانے کے لیے دو پائلٹ کافی ہوتے ہیں جس کے لیے عرف عام میں ’ٹو مین کاک پٹ‘ کی اصطلاح رائج ہے۔ اگر ایک پائلٹ کی طبیعت خراب ہوجائے یا دوران پرواز اس کا انتقال ہوجائے تو دوسرا پائلٹ جہاز اڑانے پر مکمل قادر ہوتا ہے۔ وہ بخیر و عافیت جہاز کو قریبی ہوائی اڈے پر اتارنے کی کوشش کرتا ہے لیکن اس پورے عمل میں اسے ایک اور انسان کی ضرورت بھی پڑتی ہے۔

خوش قسمتی سے 9 اکتوبر 2024ء کو ترکش ایئرلائن کی سی ایٹل سے استنبول جانے والی پرواز ٹی کے 204 پر کپتان کے علاوہ 2 معاون پائلٹ موجود تھے۔ بین الاقوامی قوانین کے مطابق پرواز اگر 12 گھنٹے سے زیادہ وقت کی ہو تو 4 پائلٹ یا ایک اضافی معاون پائلٹ پرواز پر موجود ہوتے ہیں۔ 59 سالہ کپتان پہلیوان پرواز کے کچھ دیر بعد بے ہوش ہوگئے۔

ابتدائی طبی امداد دینا ہر پائلٹ اور فضائی عملے کو سکھایا جاتا ہے۔ پہلیوان کو بچانے کی کوشش کی گئی اور اسی دوران جہاز کو نیویارک میں اتارنے کا فیصلہ بھی لے لیا گیا لیکن وہ لینڈنگ سے پہلے ہی........

© Dawn News TV


Get it on Google Play