menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Mausam e Sarma, Shaadi, American Election Aur Trump Ki Tareekhi Shikast

29 0
05.11.2026

موسم سرما، شادی، امریکی مڈٹرم الیکشن اور ٹرمپ کی تاریخی شکست

موسمِ سرما کی دستک کے ساتھ ہی فضا میں ایک عجب خنکی اور رت بدلنے کا احساس گہرا ہونے لگتا ہے۔ ایسے میں صبح سویرے بستر کی گرمائش چھوڑنا ایک کڑا امتحان بن جاتا ہے اور دن بھر سستی اور غنودگی کا ایک خمار سا طاری رہتا ہے۔ سچ پوچھیے تو میں خود بھی اِس وقت دنیا کے ان کروڑوں انسانوں کی صف میں کھڑا ہوں جنہیں اِن دنوں صبح بیدار ہونا پہاڑ سر کرنے جیسا لگتا ہے اور پورا دن کاہلی کا احساس پیچھا نہیں چھوڑتا۔ یہی وجہ تھی کہ پچھلے چند روز سے قلم اٹھانے کو جی چاہ رہا تھا اور نہ ہی اِس بے فیض سستی سے پیچھا چھوٹ رہا تھا۔ رہی سہی کسر پچھلے ہفتے میرے بھتیجے محمد صیام کی شادی نے پوری کر دی، ایک ایسا پرمسرت خاندانی جشن، جس کی گہما گہمی میں مَیں نے دنیا جہان کی تمام مصروفیات کو ایک طرف رکھ کر اِس خوشی کو دل کھول کر جیا اور خوب انجوائے کیا۔

اِس سستی اور گپ شپ کے ماحول میں جب دوستوں کا ذکر چھیڑا تو دل کو بڑی تسلی ہوئی۔ میرے پیارے دوست عامر سہیل مٹو جنہیں گزشتہ دنوں دل کی تکلیف کے باعث دو سٹنٹ ڈالے گئے تھے، اللہ کا بے حد شکر ہے کہ اب وہ تیزی سے روبہ صحت ہیں اور ماشاءاللہ سے دوبارہ متحرک ہو کر اپنی ریکارڈنگز کا سلسلہ بھی شروع کر چکے ہیں۔ خدا انہیں ہمیشہ سلامت اور تندرست رکھے۔ دوسری طرف ہمارے نوجوان اور باصلاحیت کالم نگار دوست خالد مسعود بھی اِن دنوں صحافتی محاذ پر ماشاءاللہ بہت متحرک ہیں اور اپنے جاندار قلم سے مسلسل عوامی آواز بن رہے ہیں۔

اِنہی دوستوں کی محفل میں جب نشتر ٹاؤن پریس کلب لاہور کے الیکشن کا ذکر چلا تو ماحول میں ایک نئی تپش کا احساس ہوا۔ پریس کلب کے الیکشن کا ماحول ابھی سے بننا شروع ہوگیا ہے اور سبھی جانتے ہیں کہ دسمبر کے آخری ہفتے سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروانے کے لیے تگ و دو اور جوڑ توڑ عروج پر پہنچ جائے گا۔ اِس بار کچھ زبردست پینلز ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے اور صحافی برادری اپنے مستقبل کا فیصلہ کرے گی۔ لیکن سچ تو یہ ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ اِس بار ہمارے اِن پریس کلب کے انتخابات میں "الیکشن" کے نام پر کہیں "سلیکشن" کا کارڈ نہ کھیل دیا جائے، خیر،........

© Daily Urdu (Blogs)