menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

         ایک اور 9 مئی کی اُکساہٹ!

37 0
28.05.2024

9 مئی 2023 کی پہلی سالگرہ کے ساتھ ہی، 365 دنوں پر محیط لمبی ڈھیل کو فولادی ڈھال بناتے ہوئے، پی۔ٹی۔آئی ایک اور فیصلہ کن 9 مئی کے لئے ہتھیار تیز کررہی ہے۔ اُس کا لہجہ ”بہارِ اقتدار“ کے خوش رنگ موسموں میں بھی شہد آشنا نہ تھا لیکن اب اُس کے اَنگ اَنگ سے شرارے پھوٹ رہے ہیں اور ہونٹ تیزاب کے فوارے بن چکے ہیں۔ مبصّرین اس جارحانہ پَن کے اسباب کا سراغ لگا رہے ہیں۔

دو سال قبل، 25 مئی 2022 کو پشاور سے اسلام آباد پر یلغار کی گئی۔ اب پی۔ٹی۔آئی نے پولیس کی کارروائی کو فسطائی اور ظالمانہ قرار دیتے ہوئے 25 مئی کو ”یوم سیاہ“ کا نام دیا ہے۔ ساتھ ہی فرمایا کہ ”اس سے پہلے کہ بحران پیچیدہ تر ہو اور معاملات پوائنٹ آف نوریٹرن تک پہنچ جائیں، ظلم ترک کرکے عمران خان کو رہا کردیا جائے۔“ پارٹی کے باضابطہ پریس ریلیز میں کہاگیا __ ”9 مئی، ’فالس فلیگ آپریشن‘ کی آڑ میں خواتین سمیت سینئر قائدین اور دس ہزار سے زائد کارکن زندانوں کی نذر کردئیے گئے۔“

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا ناقص کارکردگی پر انڈسٹریل سیٹس کے سربراہ اور بورڈز تبدیل کرنے کا حکم

چند دِن قبل، عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر، سابق صدر عارف علوی کے پہلو میں کھڑے ہوکر عمرایوب نے کہاکہ __ ”عمران خان صاحب نے ا س چیز کو اجاگر کیا ہے کہ 9 مئی، لندن پلان کا حصہ تھا۔ جس طرح 9 مئی 2023 ایک سوچی سمجھی سازش تھی، اُسی طرح 11 مارچ 1971؁ بھی ایک سوچی سمجھی سازش تھی۔ اُس وقت جنرل یحیٰی خان شیخ مجیب الرحمن سے ملے تھے اور فیصلہ ہوا تھا کہ قومی اسمبلی کا سیشن کس روز بلایا جائے۔ جس وقت واپس پنڈی آئے، اگلے دن ملٹری آپریشن لانچ کردیا۔ اس کے نتیجے میں مشرقی پاکستان ہم سے الگ ہوگیا۔ ”وزیراعظم عمران خان“ نے زور دیا کہ جنرل یحیٰی خان کا ایکشن مسلح افواج یا ادارے کا نہیں، فردِ واحد کا ایکشن تھا۔ اسی طرح لندن پلان کا........

© Daily Pakistan (Urdu)


Get it on Google Play