menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

     ”زہر دیتے ہیں تو کہتے ہیں کہ پینا ہو گا“

9 1
latest

عربی میں ایمرجنسی قوت،صندوق،قانون، حالت اور جلسہ کے معانی میں استعمال ہوتا ہے، یعنی ایسی صورت حال جس کو پلٹ کر یا قوت بازو اور قوت تخیل سے بہتر بنایا جائے۔ بدقسمتی سے ہمارے ہاں بہتری کا مطلب الٹنا پلٹنا ہی ہے۔ طاقت و قوت کا استمال کہاں اور کیسے کرنا ہے۔یہ سلیقہ ندارد ہے۔کئی لوگ تو جست بھرنے کا مطلب دوسروں کے گھر کودنے کا لیتے ہیں۔ ہمارے ہمسائے نیچے والی منزل سے سیڑھی لگا کر ہمارے گھر میں جھانکتے رہتے ہیں۔ ان رویوں کی وجہ سے شاید بہتری ریت کی طرح مٹھی سے پھسل جاتی ہے۔ نئے پاکستان سمیت ہم کتنی ہی ایمرجنسیاں بھگت چکے ہیں۔ نئی تصاویر بنانے میں دل کے کتنے ٹکڑے ادھڑ گئے اس پر بات دشوار ہے، لیکن اس وقت بات ہے تعلیمی ایمرجنسی کی، جس کے ذریعہ سکول میں زیادہ سے زیادہ بچے بھرتی کیے جائیں گے،یعنی وہ بچے جن کی سکول تک رسائی نہیں یا ان کے والدین ان کو سکول بھیجنا نہیں چاہتے۔ ذہنی امراض کے پیکر والدین سے بچوں کو محفوظ رکھنے کا نسخہ ابھی دریافت نہیں ہوا۔ قریباً سال پہلے بھی کچھ اس قسم کی ہدایات جاری کی گئی تھیں جہاں اساتذہ کو گھر گھر جا کر والدین کو قائل کرنا ہوتا تھا کہ وہ بچوں کو سکول داخل کروائیں۔کچھ علاقوں میں بچے سکول تو آتے ہیں، لیکن گندم اور چاول کی کٹائی کے دِنوں میں چھٹیاں کر........

© Daily Pakistan (Urdu)


Get it on Google Play